YouVersion Logo
تلاش

آرام کے سات دننمونہ

آرام کے سات دن

7 دن 7 میں سے

یہ وعدہ ہے ۔ " کہ تم آرام پاوُ گے ۔

آج، ہم متی11 :28-29 کے مطالعے کی بنیاد پر آرام تلاش کرنے کے بارے میں اپنے ہفتے کے اختتام پر پہنچ گئے ہیں۔ آج بھی آپ کے لیے یہ نئی حوصلہ افزائی ہو گی …

یسو ع نے اپنے کلام میں کہا ہے:َاے محنت اُٹھانے والو اور بوجھ سے دبے ہُوئے لوگو سب میرے پاس آؤ۔ میں تُم کو آرام دُوں گا۔
: متی 11: 28 -29میرا جُوا اپنے اُوپر اُٹھا لو اور مُجھ سے سِیکھو۔ کِیُونکہ مَیں حلِیم ہُوں اور دِل کا فروتن۔ تو تُمہاری جانیں آرام پائیں گی

یہ تووعدہ ہے کی تم آرام پاوُ گے ۔اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ پر کتنا بوجھ ہے یا آپ کے اندر کی لڑائیاں ہو ں... خدا نے انسان کو ہماری کمزوریوں کو اٹھانے کے لیے بنایا تھا۔ کوئی انسانی مسئلہ نہیں ہے جو حل نہ ہو سکے کیونکہ خدا خود انسان بنا ہے۔

آرام کی تین جہتیں ہیں۔ اسے تلاش کرنا ضروری ہے:

آپ میں: آپ کی پریشانیوں کا اب آپ پر، آپ کے انتخاب پر یاآپ کے رویہ پر کوئی اختیار نہیں ہے۔

آپ کے ساتھ: آپ کامل نہیں ہیں اور ہر چیز کو خود سے نہیں اٹھا سکتے ہیں: خدا ایک وقت میں ایک قدم پر لگام لینے اور آپ کی رہنمائی کرنے کے لیے موجود ہے۔

آپ کے لیے: ایک بار جب آپ اس اطمینا ن کو جان لیں جو اوپر سے آتا ہے، تو آپ زیادہ آرام سے ان رشتوں اور حالات کی طرف جا سکتے ہیں جو اس امن سے متفق ہیں۔

آپ نے ایک ساتھ الہی آرام کی تلاش کے اس ہفتے سے کیا حا صل کیا ہے؟ میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ سب کچھ لکھیں جو رب نے آپ پر ان پچھلے 7 دنوں میں ظاہر کیا ہے اور اسے یہاں اس صفحہ پر میرے ساتھ شیئر کریں۔ یاد رکھیں... یہ سب اس کے کنٹرول میں ہے!

آپکی موجودگی کے لئے شکریہ!

دِن 6

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

آرام کے سات دن

مسیح میں آرام پانا ایک گہرا روحانی تجربہ ہے جو جسمانی آرام سے آگے بڑھ کر گہرے جذباتی، ذہنی، اور روحانی امن پیش کرتا ہے۔

More

یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus Net Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://jesus.net/a-miracle-every-day/