YouVersion Logo
تلاش

سات (7) باتیں جو بائبل شادی کے بارے میں کہتی ہےنمونہ

7 Things The Bible Says About Marriage

7 دن 7 میں سے

آپ نے یہ بابئلی مطالعاتی منصوبہ اس لئے شروع کیا ہو گا کیوں کہ آپ اپنی ازدواجی زندگی میں کچھ مشکل حالات سے گزر رہے ہوں گے اور زندگی اچھی طرح نہیں گزر رہی ہوگی۔ یہ اس لئے بھی ہو سکتا ہے کہ آپ اپنے جیون ساتھی کے لئے یسوع کی پیروی کرنے کی دعا کر رہے ہوں اوراب تک یہ کام نہیں ہو سکا۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کی حوصلہ شکنی ہوئی ہو اور آپ اس بے یقیقنی کا شکار ہوں کہ آپ کے تعلقات مستقبل میں قائم رہیں گے یا نہیں۔ آپ کی ازداوجی زندگی کے آج کل جیسے بھی حالات ہیں، آپ کو ایک بات جاننے کی ضرورت ہے: خدا کے لئے کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔ بائبل میں شروع سے آخر تک ہمیں خدا کے بے شمار معجزات نظر آتے ہیں – جس میں یسوع کا موت پر فتح پا کر مردوں میں سے جی اٹھنا بھی ہے! "اور اگر اُسی کا رُوح تُم میں بسا ہُؤا ہے جِس نے یِسُو ع کو مُردوں میں سے جِلایا تو جِس نے مسِیح یِسُو ع کو مُردوں میں سے جِلایا وہ تُمہارے فانی بَدنوں کو بھی اپنے اُس رُوح کے وسِیلہ سے زِندہ کرے گا جو تُم میں بسا ہُؤا ہے۔" رومیوں 8 : 11 ۔ آپ کو ابھی اپنی ازدواجی زندگی ختم ہوتی نظر آ رہی ہو گی مگر خدا اس کو پھر بحال کر سکتا ہے۔ اپنے جیون ساتھی کے لئے دعا کرنی بند نہ کریں۔ اپنی شادی سے مایوس نہ ہوں۔ اگر آپ کو کوئی جگہ نہیں مل رہی مل کر بات کرنے کے لئے تو اس کو ختم نہ کریں: کسی ایسے شخص کی تلاش کریں جو آپ دنوں سے بات کر سکتا ہو۔ آپ کی سب سے بڑھی کامیابی ابھی آنے والی ہے۔ خدا کے لئے کچھ بھی ناممکن نہیں! Jordan Wiseman YouVersion Media Strategiist ازدواجی زندگی کے بارے میں اور مطالعاتی منصوبے تلاش کریں۔
دِن 6

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

7 Things The Bible Says About Marriage

بائبل ہمیں بتاتی ہے کہ جب آپ کو جیون ساتھی ملا تو آپ نے اچھی چیز حاصل کی۔ آپ اس احساس کو ہمیشہ تک کیسے محسوس کر سکتے ہیں؟ کیا آپ قربت کو بڑھا سکتے ہیں ؟ ایک روحانی شادی کے وعدوں کو پورا کرنے کے لئے کیا کرنا پڑتا ہے؟ YouVersion کی طرف سے ان سات دن کے پیغامات سے آپ کو ان سوالات کے جواب YouVersion کے ملازمین کے ذریعہ سے ملیں گے۔ ہر روز ایک آیت شامل کی گئی ہے جو آپ لوگوں میں پھیلا کر اپنے جیون ساتھی کے لئے شکرگزار ہوں گے۔

More

یہ مطالعاتی منصوبہ YouVersion کی team نے لکھا اور عطا کیا ہے۔ مزید معلومات کے لئے youversion.com ملاحظہ فرمائیں۔