سات (7) باتیں جو بائبل شادی کے بارے میں کہتی ہےنمونہ
ازدواجی زندگی خدا کی طرف سے دلچسپ اور خوبصورت تخفہ ہے۔ پھر بھی، زندگی کے دوسرے حصوں کی طرح ازدواجی زندگی کے دوران بھی آپ کو کچھ ایسے حالات کا سامنہ ہو گا جو آپ کے دل میں ڈر پیدا کریں گے۔ یہ حقیقت ہے کہ ہم نے اپنی ازدواجی زندگی کے عہد میں وعدہ کیا ہے کہ ہم امیری غریبی، بیماری اور صحت مندی میں محبت قائم رکھیں گے۔ اگرچہ کوئی مسئلہ، بیماری یا کوئی ایسا وقعہ جس کی ہمیں امید نہیں تھی رونما ہو جائے تو زیادہ دیر نہیں لگے گی کہ ہمارے ازدواجی تعلق میں ڈر شامل ہونا شروع ہو جائے گا۔
پولس رومیوں کے نام خط میں لکھتا ہے، "مگر اُن سب حالتوں میں اُس کے وسِیلہ سے جِس نے ہم سے مُحبّت کی ہم کو فتح سے بھی بڑھ کر غَلبہ حاصِل ہوتا ہے۔" اگر آپ خدا کے کلام پر ایمان رکھتے ہیں تو آپ کو یقین ہوگا کہ اس کے پیار کی طاقت آپ کے ڈر پر غالب آئے گی تب بھی جب بات آپ کی ازدواجی زندگی کی ہو۔
جب مشکلات آتی ہیں تو ہمیں مسیح کے ساتھ ہمیشہ قائم رہنے والے پیار اور جزبے پر یقین رکھنا چاہئے۔ کیا آپ کو اپنی ازدواجی زندگی میں درد اور پریشانی کا سامنہ ہے؟ خداوند کے وعدہ سے اطمینان حاصل کریں کہ وہ آپ کو کبھی نہیں چھوڑتا اور کبھی آپ سے دست بردار نہیں ہو گیا۔ کیا آپ کو امتحانات اور مشکلات کا سامنہ کرنے میں پریشانی ہو رہی ہے؟ یاد رکھیں کہ سب چیزوں کو استعمال کر کے خدا ان لوگوں کے لئے بھلائی پیدا کرتا ہے جو اس سے پیار کرتے ہیں ۔ (رومیوں 8 : 28)
یہ جاننا کتنا حیران کن ہے کہ اس کی وفاداری اور رحم ہماری محبت کا نتیجہ نہیں بلکہ خدا کی ہمارے لئے محبت کا نتیجہ ہیں؟ (رومیوں 8 : 37)۔ مخلوقات میں سے کوئی بھی ایسی چیز نہیں جو ہمیں خدا کی محبت سے جدا کر سکے۔ (رومیوں 8 : 35)
آپ کا دل نہ گھبرائے۔ (یوحنا 14 : 1) جب آپ کو اپنی ازدواجی زندگی میں مشکلات اور ڈر کا سامنہ ہو، اپنے جیون ساتھی سے ایسے پیار رکھیں جیسے یسوع آپ کو پیار کرتا ہے۔ مکمل طور پر مل جائیں اور خدا کے تابع ہوں اور اس بات کو جانیں کہ جب خدا کا پیار آپ میں کامل ہوتا ہے تو یہ ہمیشہ کے لئے آپ کے ڈر کو دور کر دیتا ہے، آپ جس قسم کی بھی مشکلات کا سامنہ کر رہے ہیں خدا کا پیار آپ کے ساتھ ہے۔
Alex Ronquillo
YouVersion Engineer
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
بائبل ہمیں بتاتی ہے کہ جب آپ کو جیون ساتھی ملا تو آپ نے اچھی چیز حاصل کی۔ آپ اس احساس کو ہمیشہ تک کیسے محسوس کر سکتے ہیں؟ کیا آپ قربت کو بڑھا سکتے ہیں ؟ ایک روحانی شادی کے وعدوں کو پورا کرنے کے لئے کیا کرنا پڑتا ہے؟ YouVersion کی طرف سے ان سات دن کے پیغامات سے آپ کو ان سوالات کے جواب YouVersion کے ملازمین کے ذریعہ سے ملیں گے۔ ہر روز ایک آیت شامل کی گئی ہے جو آپ لوگوں میں پھیلا کر اپنے جیون ساتھی کے لئے شکرگزار ہوں گے۔
More
یہ مطالعاتی منصوبہ YouVersion کی team نے لکھا اور عطا کیا ہے۔ مزید معلومات کے لئے youversion.com ملاحظہ فرمائیں۔