سات (7) باتیں جو بائبل شادی کے بارے میں کہتی ہےنمونہ

7 Things The Bible Says About Marriage

5 دن 7 میں سے



عظیم ترین خزانہ میں خزانوں کے بارے میں تب سے نہیں سوچتا جب سے میں بڑا ہو گیا ہوں، مگر جب میں بچہ تھا تب میں سوچا کرتا تھا۔ خزانوں کی اس قدر قیمت ہوا کرتی تھی کہ ان کی تلاش میں بحری قذاق سے لڑائی کرنی پڑتی تھی۔ خزانوں کی قدر و قیمت اتنی زیادہ تھی کہ ان کی خفاظت کے لئے عجیب حیوانوں کو کھانا کھلانا پڑتا تھا۔ خزانے کسی خیالی کہانی جو خطرناک وقعات کا مجموعہ ہو، اس کا انجام تھا۔ کلام پر دھیان لگانا ہمیشہ روح کے لئے بھلا ہے اور باقائدگی سے آج کی آیت کے بارے میں سوچنے سے آپ کی ازدواجی زندگی پر گہرا اثر کر سکتا ہے۔ اگر میری بیوی حقیقت میں میرا عظیم خزانہ ہے، پھر وہ ان چیزوں سے زیادہ دلچسپ ہے جو مجھے ٹی وی پر نظر آتی ہیں۔ جو وقت میں اس کے ساتھ گزارتا ہوں وہ تنہائی میں گزرے وقت سے زیادہ قیمتی ہوتا ہے۔ اس کی ضروریات میری ضروریات سے زیادہ اہمیت رکھتی ہیں۔ یقیناً یہ آیت پر آپ کی بیوی کو آپ کے اور خدا کے درمیان آنے والا بت نہیں بناتی۔ پھر بھی یہ آپ سے کہتی ہے کہ – وہ برکات جو خدا آپ کو اس دنیا میں دیتا ہے – آپ ان سب میں سے اپنی بیوی کو عظیم ترین تحفہ جانیں۔ خداوند کی طرف سے تحفہ اپنی بیوی کے زمینی باپ سے ملنے سے پہلے میں نے سنا تھا کہ وہ فضائی فوج میں افسر ہے۔ جیسے اکثر جوان لڑکے ہوتے ہیں مجھے بھی اپنی سہیلی کے باپ سے کافی لگاؤ ہو گیا مگر جب میں نے اس کو جانا تو میرے اندر اس کے لئے گہری عزت پیدا ہو گئی۔ اس عزت کی وجہ سے میں نے اپنا بہترین کردار پیش کیا اور جب میں اور میری سہیلی سیر پر گئے تو میں وقت پر اس کو گھر چھوڑ گیا۔ جب میں اپنے بیوی کے آسمانی باپ کے بارے میں سوچتا ہوں تو مجھے اسی قسم کے کردار کی ضرورت ہے۔ آسمانی باپ میری بیوی کا اس کے زمینی باپ سے زیاْدہ خیال رکھتا ہے جیسے شاید ہی میں کبھی کر سکوں۔ خدا نے مجھے ذمہ داری عطاکی جب اس نے مجھے بیوی جیسے تحفہ عطا کیا اس کا خیال رکھنے کے جو ایک خاوند ہی رکھ سکتا ہے۔ یہ بڑے اطمینان سے سوچنے والی بات ہے کہ سب کچھ جاننے والا، قادر مطلق باپ دیکھتا ہے کہ ہم اس کے دیئے تحفہ سے کیسا سلوک کرتے ہیں۔ یہ میرے خیالات کو میرے اس بیان کی طرف لے کر جاتا ہے جو میں نے خود غرضی کے لمحات میں دیا تھا۔ یہ میری دعا ہے اور میں امید رکھتا ہوں کہ دوسرے مرد جو پڑھ رہے ہیں وہ بھی میرے ساتھ یہ دعا کریں گے: آسمانی باپ، مہربانی فرما کر مجھے معاف کر دے کہ میں نے اپنی بیوی کو خزانے کی طرح نہیں رکھا جیسے مجھے رکھنا چاہئے تھا۔ میں تیرا شکرگزار ہوں کہ تو نے مجھے اس قدر حیرت انگیز برکت عطا کی۔ مہربانی فرما کر میرے دل اور دماغ کو ازسرےنوع بنا دے اور میری مدد فرما کہ میں اپنی بیوی میں اپنے لئے ہر خزانہ دیکھ سکوں ہر روز۔ آمین Brad Belyeu YouVersion Engineer

دِن 4دِن 6

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

7 Things The Bible Says About Marriage

بائبل ہمیں بتاتی ہے کہ جب آپ کو جیون ساتھی ملا تو آپ نے اچھی چیز حاصل کی۔ آپ اس احساس کو ہمیشہ تک کیسے محسوس کر سکتے ہیں؟ کیا آپ قربت کو بڑھا سکتے ہیں ؟ ایک روحانی شادی کے وعدوں کو پورا کرنے کے لئے کیا کرنا پڑتا ہے؟ YouVersion کی طرف سے ان سات دن کے پیغامات سے آپ کو ان سوالات کے جواب YouVersion کے ملازمین کے ذریعہ سے ملیں گے۔ ہر روز ایک آیت شامل کی گئی ہے جو آپ لوگوں میں پھیلا کر اپنے جیون ساتھی کے لئے شکرگزار ہوں گے۔

More

یہ مطالعاتی منصوبہ YouVersion کی team نے لکھا اور عطا کیا ہے۔ مزید معلومات کے لئے youversion.com ملاحظہ فرمائیں۔