فتح اور جدوجہد: خُدا جو کہتا ہے کیا وہ میرے پاس ہے؟نمونہ
میں اچھے کاموں کے لیے پیدا کیاگیا ہوں ۔
کھیلیں ایک قابلیت کے طور پر کام کرتی ہیں۔کھیلنے کا وقت صرف اچھی کار کردگی کے ساتھ کے ساتھ آتا ہے۔کھلاڑیوں کو صرف میدان میں یا عدالت میں وقت کا حق حاصل کرتے ہین ۔لیکن خُدا کی بادشاہی میں ہم اپنامقام یا پوزیشن حاصل نیں کرتے ۔کیونکہ یہ ہمیں اِس بنیاد پر دیا گیا ہے جو یسوع مسیح نے ہمارے لیے کیا ہے۔
تو پھر ہم اچھے کام کیوں کریں؟
خُدا نے ہر شخص کو اپنے کردار کے مختلف پہلووں کو منفرد انداز میں ظاہر کرنے کے لیے بنایا۔پیدائش 27:1بیان کرتی ہے "اور خُدا نے انسان کو اپنی صورت پر پیدا کیا۔خُدا کی صورت پر اُس کو پیدا کیا ۔نر اور ناری اُن کو پیدا کیا"
جب آدم اور حوا نے خُدا سے منہ موڑنے کا انتخاب کیا تو اِس کے نتیجے میں گُناہ دُنیا میں داخل ہوا ۔تو خُدا کی تصویر یعنی اُس کی شبیہ خراب ہو گئی۔لیکن مکمل طور پر خراب نہیں ہوئی۔
ہماری زندگی کا وہ لمحہ جب ہم توبہ کرتے اور یسوع مسیح کے سامنے ہتھیار ڈالتے ہیں ۔تویہ وہ وقت ہوتا ہے جب اُس نے ہمیں دوبارہ خلق کیا۔ 2-کرنتھیوں 17:5 کے مطابق "اِس لیے اگو کوئی مسیح میں ہے تو وہ نیا مخلوق ہے۔پُرانی چیزیں جاتی رہیں ۔دیکھو وہ نئی ہو گئیں"
یسوع مسیح روح القدس کے ذریعے ہمارے اندر رہتے ہیں ۔ہمیں طاقت دیتے ہیں ۔اب ہم " اچھے کام کرنے کے لیے آزاد ہیں جو خُدا نے ہمارے لیے پہلے سے تیار کیے تھے"
خُدا نے ہمارے لیے اچھی چیزوں کا منصوبہ نہیں بنایا تاکہ ہم نجات حاصل کر سکیں یا خُدا کا فضل بھی حاصل کر سکین۔ افسیوں2: 8-9 میں مرقوم ہے " کیونکہ تم کو ایمان کے وسیلے فضل ہی سے نجات ملی اور یہ تمہاری طرف سے نہیں ۔خُدا کی بخشش ہے ۔اور نہ اعمال کے سبب ہے تاکہ کوکئی فخر نہ کرئے "
ہم نیکی اِس لیے نہیں کرتے کہ خُدا کی طرف سے قبول کیے جائیں ۔ہم اُس کے شکر گذار ہونے کے لیے آزاد ہیں۔جس نے ہم سے اتنی محبت کی کہ وہ ہمارے قصوروں کے لیے شرمندگی کو برداشت کیاتا وہ ہمیں آزاد ہونے کے لیے خرید سکے۔
وہ اچھی چیزوں کو بحال کر رہا ہے اور ہمیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہم اُن اچھی چیزوں کا حصہ بن رہے ہیں جو خُدا دُنیا میں کر رہا ہے۔ہم اِس لیے نہیں کرتے کہ وہ ہمارے پاس ہین۔ہمیں اُن اچھی چیزوں کو کرنا ہے تاکہ ہم اُنہیں خُدا کی عبادت اور شکر گذاری کے طور پر پیش کرسکیں۔
اطلاق: افسیوں10:2 بیان کرتی ہے کہ خُدا نے پہلے ہی پمارے لیے اچھی چیزوں کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔کیا آپ اُن چیزوں کو اپنے اردگرد تلاش کر رہے ہیں؟ وہ ہمشہ کام کرتا ہے۔آپ اُس کے ساتھ شامل ہو سکتے ؟
کلام
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
بطور کھلاڑی ایسی دُنیا میں رہتے ہیں ۔ دوسرے آپکی زندگی بارے میں بات کرتے ہیں ۔ دس دن کا منصوبہ آپکوسمجھنے میں مدد کرتا ہے ۔خُدا نے اپنے لے پالک بیٹا دیا۔ وہ اُمید ، سلامتی ، امن فراہم کرتا ہے ۔
More
ہم یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے Athletes In Action کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://athletesinaction.org/struggle-and-triumph/