YouVersion Logo
تلاش

معاشرتی تبدیلی کے حوالہ سے بائبلی نظریہنمونہ

A Biblical View On Social Change

4 دن 5 میں سے

عطا کرنا

کیا آپ سوچ سکتے ہیں اس وقت کے بارے میں جب بڑا کام آپ پر چھایا ہوتا ہے یا بڑی مشکل آ جاتی ہے یا آپ کام میں خرابی کا سامنا کر رہے ہوتے ہیں؟ یہ آپ کو کیسا لگتا ہے؟ اس دوران آپ کیا کرتے ہیں؟

میری دوست میری کو اس کا سامنا تھا۔ یوگنڈہ میں زندگی اس کے لئے بہت مشکل تھی۔ اس کا شوہر اسے اسے چار بچوں کے ساتھ چھوڑ کر گم ہو گیا۔ ان کا گھر مٹی کا بنا تھا جس کی چھت گھاس اور لکڑی سے بنی تھی اور ان کے پاس ایک بکری بھی تھی۔ میری جو کام کر سکتی تھی وہ اس نے کیا اور کچھ پیسے کمائے مگر وہ اس کی اور اسے بچوں کی بھوک مٹانے کے لئے کم تھے۔ اس کے پاس بچوں کی سکول فیس دینے کے لئے کچھ بھی نہیں بچتا تھا۔

ایک دن میری نے بائبل کی تعلیم قریبی چرچ میں سنی۔ وہ چرچ جاتی تھی اگرچہ وہ ایمان دار نہیں تھی۔ جب اس نے سنا کہ یسوع نے ایک دن میں پانچ ہزار لوگوں کو کھانا کھلایا اسے محسوس ہوا کہ خدا بھوکے لوگوں کا خیال رکھتا ہے! اس تعلیم سے معلوم ہو رہا تھا کہ کیسے یسوع اپنے شاگردوں کو مل کر کام کرنے کے لئے کہتا ہے تاکہ کوئی بھوکا نہ رہے۔ دوسروں کی ساتھ میری نہ بھی سوچا کہ وہ اپنے بچوں کے لئے فرق مستقبل بنائے گی۔

میری اور اس کے خاندان نے فصل اگانا شروع کی کہ اسے بیچیں اور کچھ پیسے کمائیں تاکہ مرغیاں، سور اور دو گائے خریدیں۔ اس کا ان کی زندگی پر بڑا اثر ہوا: ان کی خوراک متوازن ہوئی، سکول کی فیس ادا کی، گھر بہتر ہوا اور بیماری کی دوا خرید سکے۔

میری آج بہتر زندگی گزار رہی۔ وہ خداوند کے ساتھ گہری رفاقت میں ہے اور اس کو پتہ ہے کہ کس طرح خدا نے اس کی اور اس کے خاندان کی مدد کی کہ وہ اپنی ضروریات پوری کر سکے۔

روشنی ڈالیں

جب ہم ان مشکلات کے بارے میں سوچتے ہیں جن کا ہمارے لوگوں کو سامنا ہے اور ہم اپنے محدود وسائل کے بارے میں سوچتے ہیں تو ہم اس کہانی کے کس حصہ سے سیکھ سکتے ہیں؟

دِن 3دِن 5

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

A Biblical View On Social Change

بہت سے مسیحی گروہ اس لئے جمع ہوتے ہیں کیوں کہ انہیں اپنی روہانی ضروریات یا جسمانی ضروریات کی فکر ہوتی ہے۔ ہماری ترجیح مسیحی ہوتے ہوئے کیا ہونی چاہئے؟ اس مضمون پر ہم بائبل سے کیا سیکھتے ہیں؟

More

ہم اس منصوبے کو فراہم کرنے کے لیے Tearfund کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے، براہِ مہربانی http://www.tearfund.org/yv مُلاحظہ کریں