معاشرتی تبدیلی کے حوالہ سے بائبلی نظریہنمونہ
ترجیحات
لوقا کی انجیل میں یسوع پہلی بار بیان کرتا ہے کہ وہ کس لئے آیا۔ یہ یسعیاہ 61 : 1 – 2 میں بھی موجود ہے، یہ یسوع کی پیدائش سے سینکڑوں سال پہلے لکھا گیا۔ وہ کیا وجوہات تھیں جن میں یسوع نے اپنی آمد کا مقصد بیان کیا؟ کیا وہ لوگوں کی روحانی ضروریات کے حوالے سے تھیں یا ان کی جسمانی ضروریات – یا دونوں کے حوالہ سے تھیں؟
جب ہم یسوع کے پیغام کو دیکھتے ہیں ہمیں سمجھے آتا ہے کہ خدا چاہتا ہے کہ ہم اس کے ساتھ مل کر مشکلات کا حل نکالیں اور لوگوں کی ضروریات پوری کریں۔ خدا کی مدد کے بغیر ہم یہ ضروریات پوری نہیں کر سکتے – مگر جب ہم خدا کے ساتھ نہیں چلیں گے تو خدا یہ کام نہیں کرے گا۔
روشنی ڈالیں:
اکثر ہم بے بس ہوتے ہیں ہمارے پاس اپنے مسائل کے حل کے لئے وسائل نہیں ہوتے۔ کلام ہمیں بتایا ہے کہ بہت کم وسائل سے ہم کافی کام کر سکتے ہیں جب ہم انہیں خدا کے پاس لے آتے ہیں اور وہ ان کے اثر کو بڑھا دیتا ہے۔
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
بہت سے مسیحی گروہ اس لئے جمع ہوتے ہیں کیوں کہ انہیں اپنی روہانی ضروریات یا جسمانی ضروریات کی فکر ہوتی ہے۔ ہماری ترجیح مسیحی ہوتے ہوئے کیا ہونی چاہئے؟ اس مضمون پر ہم بائبل سے کیا سیکھتے ہیں؟
More