الٰہی رہنمائینمونہ
رابطہ رکھیں
جب مجھے اس بات کا احساس ہوا کہ میں صرف چرچ میں خدمت کے لئے نہیں بنا، میں دوسروں کی خدمت کے لئے بھی بنا ہوں، میری زندگی میں دوسروں سے رابطہ زیادہ ضروری ہو گیا۔ آپ رابطہ رکھے بغیر کسی کی خدمت نہیں کر سکتے۔ اور جس سے آپ رابطہ میں ہیں وہ آپ کی زندگی کی کہانی کو تبدیل کر دے گا۔ مکمل تاریخ میں یہ سچائی برقرار رہی ہیں۔ آج ہم اس انسان سے سیکھیں گے جس نے نئے عہد نامہ کا ایک تہائی حصہ تحریر کیا یعنی پولس رسول۔
پولس ہمیشہ مسیحی نہیں تھا۔ یسوع کا پیروکار ہونے سے پہلے وہ ساؤل تھا جو ترسس کے شہر سے تعلق رکھتا تھا، وہ ایک غضب ناک شخص تھا جو مسیحیوں پر ظلم کرتا اور ان کو قتل کرتا تھا۔ اگر آپ کو یسوع کے لئے جمع ہونے والے لوگ پسند نہیں تو آپ کو پولس بہت اچھا لگتا۔ مگر وہ ان لوگوں کو مارتے مارتے، جو ایمان رکھتے تھے کہ یسوع مردوں میں سے جی اٹھا، ان جیسا ہی ہو گیا۔
اس کی تبدیلی بہت بڑی، بنیادی اور زندگی کو مکمل بدل دینے والی تھی کہ ساؤل (جس کا نام پولس رکھا گیا) فوراً دوسروں کو یسوع کے بارے میں بتانے لگا۔ مسئلہ یہ تھا کہ کوئی مسیحی اس پر یقین نہیں کر رہا تھا اور ان کے پاس وجہ بھی ٹھیک تھی۔
اعمال کی کتاب اس کو آسان زبان میں بیان کرتی ہے: اُس نے یروشلِیم میں پُہنچ کر شاگِردوں میں مِل جانے کی کوشِش کی اور سب اُس سے ڈرتے تھے کیونکہ اُن کو یقِین نہ آتا تھا کہ یہ شاگِرد ہے۔ اعمال 9 : 26۔ آپ شاگردوں کی اس احتیاط کو غلط نہیں کہہ سکتے۔ میں ایسے شخص کو بائبل کی تعلیم دینے نہیں دوں گا جو ایک ماہ پہلے مسیحیوں کو قتل کر رہا تھا! کیا آپ اسے ایسا کرنے دیں گے؟
پولس کے لئے یہ ایک مسئلہ تھا۔ وہ مسیحی لوگوں میں اپنی قدر کھو چکاتھا۔ پولس کسی سے ملنا چاہتا تھا تاکہ وہ اسے اپنی نئے جزبہ کے بارے میں بتا سکے۔ جب پولس نے رابطہ کا ارادہ کیا تو نہ صرف اس کی کہانی تبدیل ہو گئی؛ بلکہ اس نے تو تاریخ ہی بدل کر رکھ دی۔ آپ دیکھ سکتے ہیں، پولس اپنی زندگی کے مقصد کو بدلنے کے لئے، صرف ایک دوست کی دوری پر تھا۔ اور اس دوست کا نام برنباس تھا۔
آپ بھی ایک دوست کی دوری پر ہو سکتے ہیں اپنی کہانی تبدیل کرنے کے لئے۔
آج آپ پڑھیں گے کہ جب برنباس نے پولس کو رسولوں تک پہنچانے کا خطرہ مول لیا، پولس جو اپنی گزری زندگی میں ان لوگوں کے قاتلوں کا سردار تھا۔ کیا ہوا؟ پولس کے دوست نے اس کے لئے اپنی عزت کی بازی کھیل ڈالی۔ اور برنباس کی وجہ سے دوسرے شاگردوں نے پولس کو موقعہ عطا کیا۔ باقی کی بات ایک تاریخ ہے۔ آپ بھی ایک دوست کی دوری پر ہو سکتے ہیں اپنی کہانی تبدیل کرنے کے لئے۔آپ ایک دوست کی دوری پر ہو سکتے ہیں ایک اچھے جیون ساتھی کو حاصل کرنے کے لئے۔ آپ ایک اقرار کی دوری پر ہو سکتے ہیں کسی نشے کی عادت کو ترک کرنے کے لئے۔ آپ ایک بات کی دوری پر ہو سکتے ہیں اپنی زندگی بہتر بنانے کے لئے۔ آپ ایک رہنما کی دوری پر ہو سکتے ہیں اپنے ہنر کو پہنچانے میں اور ایک اچھے رہنما بننے کے لئے۔
اپنے آپ سے سوال پوچیں: مجھے صحیح انسان سے رابطہ کے لئے کیا کرنا چاہئے؟ کیا مجھے کسی سے رابطہ ختم کرنے کی بھی ضرورت ہے؟
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
ہر روز، ہم مختلف انتخاب کرتے ہیں جو ہماری زندگی کی کہانی بن جاتے ہیں۔ آپ کی زندگی کیسی لگے گی جب آپ انتخاب کرنے کے ماہر ہو جائیں گے؟ اس الٰہی رہنمائی کے مطالعاتی منصوبہ کے مصنف جو کہ New York Times کے ایسے لکھاری ہیں جن کی تصانیف بہت زیادہ لوگ خریدتے ہیں اور وہ Life.Church کے بزرگ پادری ہیں، ان کا نام Craig Groeschel ہے، وہ سات اصولوں سے جو ان کی کتاب الٰہی رہبمائی میں سے آپ کی مدد کریں گے کہ آپ اپنے روز مرہ کے فیصلوں میں خدا کی حکمت حاصل کر سکیں۔ روحانی رہنمائی تلاش کریں جس سے ایک ایسی زندگی گزار سکیں جس کی کہانی سناتے ہوئے آپ خدا کی تعظیم کرتے ہوئے خوش ہوں۔
More