YouVersion Logo
تلاش

الٰہی رہنمائینمونہ

Divine Direction

1 دن 7 میں سے

شروع

ہر روز، ہم مختلف انتخاب کرتے ہیں جو ہماری زندگی کی کہانی بن جاتے ہیں۔ آپ کی زندگی کی کہانی کی کتاب کیسی ہوگی اگر آپ خدا کی طرف سے دیئے گئے اصولوں کو منتخب کر کے زندگی گزاریں؟ اس ہفتہ، ہم سات اصولوں سے جو Divine Direction کتاب سے لئے گئے ہیں، خدا کی حکمت حاصل کریں گے۔

اگر کوئی آپ سے کہتا ہے کہ آپ اپنی زندگی کی کہانی سنائیں تو آپ کیا جواب دیں گے؟

شاید آپ شروع میں بتائیں کہ آپ کہاں پیدا ہوئے اور باقی کی زندگی کہاں گزاری۔ آپ ان لوگوں کے بارے میں بتائیں گے جن سے آپ پیار کرتے ہیں۔ شاید آپ یہ بھی بتائیں جب آپ کا خاندان ایک جگہ سے دوسرے جگہ گیا یا جب آپ اپنی تعلیم کی وجہ سےکہیں گئے۔ اگر آپ شادی شدہ ہیں تو آپ یہ بھی بتا سکتے ہیں کہ آپ اپنے جیون ساتھی کو کہاں ملے۔ اگر آپ شادی شدہ نہیں ہیں تو آپ اس کی بھی وجہ بیان کر سکتے ہیں۔ اگر آپ والدین ہیں تو آپ اپنے فون میں سے اپنے خاندان کی تصویریں دیکھا سکتے ہیں۔ یا آپ اپنی زندگی کے منصوبہ کے بارے میں بیان کر سکتے ہیں۔ آپ کی کہانی کیا ہے؟

ہم سب کی زندگی کی کہانی میں ایسا باب بھی موجود ہوگا جو ہم کسی کو نہیں بتانا چاہتے۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اپنے کچھ ایسے فیصلے کئے ہوں جو کبھی آپ کرنا نہیں چاہتے تھے۔ آپ وہ نقصان نہیں کرنا چاہتے تھے مگر آپ نے کر دیا۔ آپ کی زندگی کے کچھ فیصلے جو آپ کو وہاں لے گئے جہاں آپ کبھی جانا نہیں چاہتے تھے۔ آپ کی کچھ حرکتیں جن کی آپ کو اتنی قیمت ادا کرنی پڑی جو آپ نے کبھی سوچی بھی نہیں تھی۔ جب آپ نے لوگوں کو نقصان بہنچایا۔ جب آپ نے اپنی قدر کھو دی۔ آپ نے وعدہ توڑ دیا۔ آپ نے کچھ ایسی خرابی کر دی جو آپ سوچتے ہیں کے آپ بحال نہیں کر سکتے۔

آپ کی کہانی ختم نہیں ہوئی۔ ابھی اتنی دیر نہیں ہوئی کہ آپ اپنی کہانی تبدیل نہ کر سکیں، جو دوسروں کو سنانے میں مشکل نہیں ہوگی۔

آپ کے لئے خوش خبری ہے: آپ کی کہانی ختم نہیں ہوئی۔ ابھی اتنی دیر نہیں ہوئی کہ آپ اپنی کہانی تبدیل نہ کر سکیں، جو دوسروں کو سنانے میں مشکل نہیں ہوگی۔ آپ نے کچھ کیا ہے یا نہیں کیا اس بات کو چھوڑیں کیونکہ آپ کا مستقبل ابھی تک ظاہر نہیں ہوا۔ بہت سی کامیابیاں ہیں جو آپ نے حاصل کرنی ہیں، بہت سے دوست ہیں جن کو آپ نے ملنا ہے، بہت ساری تبدیلیاں ابھی باقی ہیں، خدا کی اچھائی کو آپ نے زیادہ جاننا ہے۔ آپ کو یہ منصوبہ پسند ہے یا نہیں، یہ خدا سے مدد حاصل ہو گی اور آپ اپنی کہانی کو تبدیل کر سکیں گے جو آپ کو دوسروں کو بتانے میں خوشی ہوگی۔

یہ ایک طریقہ ہے جس سے آپ اپنی کہانی کو تبدیل کر سکتے ہیں: شروع کریں کچھ نیاء۔

ابھی اگر آپ غیر مناسب، ڈرے ہوئے یا ٹھوکر کھائے ہوئے محسوس کر رہے ہیں، آپ کی کہانی اب شروع ہو رہی ہے۔ آپ کیا شروع کریں گے آج؟ اپنے جیون ساتھی کے ساتھ روز دعا کریں؟ ہر روز YouVersion کا بائبلی مطالعاتی منصوبہ پڑھیں؟ کسی ایسے مسئلہ کے لئے جس کا حل نہیں مشورہ حاصل کرنے جا کر؟ فیاض دلی سے زندگی گزار کر؟ اپنے چرچ اور شراکت کاروں کے ساتھ خدمت میں مدد کر کے؟ اس منصبوبہ کو لکھنے کا یہ وقت ہے، اپنی کاغزات کو کھولیں اور اپنے خیالات لکھنا شروع کریں، اس کے بارے میں زیادہ نہ سوچیں، اس کو کاغز پر لکھنے کے لئے کچھ وقت نکالیں۔ بس ایک یا دو جملے۔

اپنے آپ سے سوال پوچیں: مجھے کس چیز کی ضرورت ہے تا کہ میں اپنی زندگی کو اس راہ پر لے جاؤں جسے میں دوسروں کو بھی بتا سکوں؟

میری کتاب کے بارے میں اور جانیں، Divine Direction.

اس بائبلی مطالعاتی منصوبہ کو Divine Direction کتاب سے لیا گیا ہے، Zondervan کی اجازت سے۔ بہتر سمجھنے کے لئے الفاظ کو کچھ تبدیل کیا گیا ہے۔

دِن 2

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Divine Direction

ہر روز، ہم مختلف انتخاب کرتے ہیں جو ہماری زندگی کی کہانی بن جاتے ہیں۔ آپ کی زندگی کیسی لگے گی جب آپ انتخاب کرنے کے ماہر ہو جائیں گے؟ اس الٰہی رہنمائی کے مطالعاتی منصوبہ کے مصنف جو کہ New York Times کے ایسے لکھاری ہیں جن کی تصانیف بہت زیادہ لوگ خریدتے ہیں اور وہ Life.Church کے بزرگ پادری ہیں، ان کا نام Craig Groeschel ہے، وہ سات اصولوں سے جو ان کی کتاب الٰہی رہبمائی میں سے آپ کی مدد کریں گے کہ آپ اپنے روز مرہ کے فیصلوں میں خدا کی حکمت حاصل کر سکیں۔ روحانی رہنمائی تلاش کریں جس سے ایک ایسی زندگی گزار سکیں جس کی کہانی سناتے ہوئے آپ خدا کی تعظیم کرتے ہوئے خوش ہوں۔

More

ہم اس مطالعاتی منصوبہ کو فراہم کرنے کے لئے Pastor Craig Groeschel اور Life.Church کے شکرگزار ہیں۔ مزید معالومات کے لئے ملاحصہ فرمائیں:http://craiggroeschel.com/