YouVersion Logo
تلاش

خدا کا اطمیناننمونہ

God's Peace

4 دن 4 میں سے

مضبوط ایمان اطمینان پیدا کرتا ہے
خدا سے بات کرنا
مستحکم ، ثابت قدم ، اٹل ، مضبوط، قابل اعتماد ، ٹھوس – یہ الفاظ بتاتے ہیں کہ خدا کون ہے۔ جب آپ دعا کریں تو خدا کو بتائیں کہ آپ اس کی کاموں کی کس قدر تعریف کرتے ہیں۔
مذید سمجھیں
دو برتن تیار کریں اور ان میں ریت ڈالیں: ایک کو اچھی طرح کوٹ کر بند کریں، دوسرے کو کھلا چھوڑ دیں۔ ایک کھلونا گاڑی یا گیند دونوں طرح کے سطح پر چلائیں۔ دیکھیں کون سی ریت ان کھلونوں کو زیادہ دور تک لے کر جاتی ہے۔
مذید گہرائی سے سمجھیں
جس قدر برابر کی ہوئی ریت پر چیزوں کو چلانا آسان ہے، اس طرح مضبوط ایمان میں اچھے اور برے زندگی کے حالات میں آگے بڑھنا آسان ہے۔ ایمان سے بہت سی برکات آتی ہیں جن میں سے ایک اطمینان بھی ہے۔ زبور 29 : 11 میں بیان ہے، "خداوند اپنی امت کو زور بخشے گا۔خداوند اپنی امت کو سلامتی کی برکت دے گا۔" مگر جب آپ خدا پر اعتقاد نہیں رکھتے آپ کا ایمان ایسا ہی ہے جیسے ریت ہاتھ سے گر رہی ہوتی ہے، آپ دلدل میں پھنستے جاتے ہیں اور زندگی کی مشکلات سے مسائل کا شکار ہوتے جاتے ہیں۔ تو آپ کو خدا سے دعا کرنی ہے کہ وہ آپ کو اپنے قریب لائے اور آپ کے ایمان کو مضبوط بنائے۔
ایک دوسرے سے بات کریں
- بتائیں کہ آپ نے ایمان میں کیسے ترقی حاصل کی۔ کس نے آپ کو ایمان میں ترقی کے لئے مدد کی؟
- آپ نے خدا کے اطمینان کو کیسے محسوس کیا؟ اس سے آپ میں کیا تبدیلی آئی؟
- خدا اطمینان اور ہر اچھی چیز کا مصنف ہے۔ کیا آپ نے اس سے درخواست کی کہ وہ آپ کے ایمان میں اضافہ کرے؟ کیا آپ نے اس کے اطمینان کی درخواست کی؟
دِن 3

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

God's Peace

خدا کا کلام ہمیں بتاتا ہے کہ جو اطمینان خدا عطا کرتا ہے "وہ سمجھ سے بالکل باہر ہے" (فلپیوں 4 :7)۔ اس 4 دن کے مطالعاتی منصوبہ میں آپ اور آپ کے بچے سیکھیں گے کہ اپنی زندگی کے کن لمحات میں ہم اطمینان حاصل کر سکتے ہیں۔ ہر دن کے مطالعہ کے ساتھ ایک دعا، مختصر تلاوت اور اس کے تشریح، کچھ سرگرمیاں اور بات چیت کے لئے سوالات شامل ہیں۔

More

We would like to thank Focus on the Family for providing this plan. For more information, please visit: www.FocusontheFamily.com