YouVersion Logo
تلاش

خدا کا اطمیناننمونہ

God's Peace

3 دن 4 میں سے

اطمینان سے بھرپور گھر
خدا سے بات کرنا
خدا سے معافی کی درخواست کریں اگر آپ نے اپنے خاندان میں کسی کا دل دکھایا ہے یا کسی سے ناانصافی کی ہے۔ خدا کے شکرگزار ہوں کہ اس نے آپ کی زندگی میں خاندان اور دوست دیئے ہیں۔
مذید سمجھیں
ایک تصویر بنائیں جس میں آپ کا گھر ہو، سورج کی روشنی ہو، رنگوں سے بھری ہو، پرندے چہچہا رہے ہوں، اس میں تحفے اور کھانے کی چیزیں ہوں اور آپ کا خاندان بھی ہو۔ پھر ایک اور تصویر بنائیں جس میں تاریکی ہو، کالے بادلوں والا طوفان ہو جن میں بجلی چمک رہی ہو، جس میں آپ کے بہن بھائی باہر پریشان ہوں۔ ان دونوں تصویر کو موازنہ کریں۔ اپنے آپ سے سوال کریں کہ کیوں ان میں سے ایک اطمینان سے بھرپور ہے۔
مذید گہرائی سے سمجھیں
خاندان مختلف کرداروں اور جزباتوں والے افراد کا مجموعہ ہے۔ کچھ باتیں خاندان کے لوگوں کو خوشی عطا کرتی ہے اور کچھ باتیں ان کی ناراضگی کا باعث ہوتی ہیں۔ خاندان کا کون سا فرد، کیا سمجھتا ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ رومیوں 12 :18 ہمیں بیان کرتا ہے " جہاں تک ہو سکے تم اپنی طرف سے سب آدمیوں کے ساتھ میل ملاپ رکھو۔" یہ آپ کے خاندان کے لوگوں کے بارے میں بھی ہے، اپنے خاندان کے لوگوں کے ساتھ ہونا بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ امثال 17 : 1 بتایا گیا ہے، اطمینان سے بھرپور گھر ایک ایسا خزانہ ہے جو حاصل کرنا بڑی بات ہے۔ " سلامتی کے ساتھ خشک نوالہ اس سے بہتر ہے کہ گھرنعمت سے پر ہو اور اس کے ساتھ جھگڑا ہو۔"
ایک دوسرے سے بات کریں
- آپ کو اپنے خاندان والوں سے کیسے پیش آنا چاہئے؟
- آپ کے اپنے خاندان میں صلح کروانے والے کا کردار ادا کر کے کیسے لگے گا جب کوئی ناراض یا پریشان ہے؟
- آپ کا گھر خدا کے اطمینان سے کیسے بھر پور ہو سکتا ہے، تب بھی جب آپ دوسروں سے اتفاق نہیں کرتے؟

کلام

دِن 2دِن 4

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

God's Peace

خدا کا کلام ہمیں بتاتا ہے کہ جو اطمینان خدا عطا کرتا ہے "وہ سمجھ سے بالکل باہر ہے" (فلپیوں 4 :7)۔ اس 4 دن کے مطالعاتی منصوبہ میں آپ اور آپ کے بچے سیکھیں گے کہ اپنی زندگی کے کن لمحات میں ہم اطمینان حاصل کر سکتے ہیں۔ ہر دن کے مطالعہ کے ساتھ ایک دعا، مختصر تلاوت اور اس کے تشریح، کچھ سرگرمیاں اور بات چیت کے لئے سوالات شامل ہیں۔

More

We would like to thank Focus on the Family for providing this plan. For more information, please visit: www.FocusontheFamily.com