YouVersion Logo
تلاش

خدا کا اطمیناننمونہ

God's Peace

2 دن 4 میں سے

خدا کے اصولوں پر عمل کر کے اطمینان حاصل کرنا
خدا سے بات کرنا
خدا کو بتائیں کہ آپ کو بائبل میں کیا پسند ہے۔ یہ بھی بتائیں کہ آپ کو کیوں خاص آیت یا کہانی پسند ہے، اور اس کا شکر ادا کریں۔
مذید سمجھیں
جب آپ کے والدین آپ کے پاس ہوں آپ برف میں چلنے والا یا پانی میں تیرنے والا یا کافی بڑے جوتے پہن کر کمرے میں داخل ہوں تو کیا ہو گا؟ آپ گرے بغیر کتنی دور جا سکتے ہیں؟ کیا آپ کو احساس ہوا کہ وہ اصول جو ان جوتوں کو گھر میں پہننے سے روکتا ہے وہ آپ کے بھلے کے لئے ہے؟ بتائیں کیوں؟
مذید گہرائی سے سمجھیں
دیکھیں زبور 119 : 165، "تیری شریعت سے محبت رکھنے والے مطمئن ہیں۔ان کے لئے ٹھوکر کھانے کا کوئی موقع نہیں۔" جب آپ خدا کے حکموں پر عمل کرتے ہیں تو خدا آپ سے بہت بڑے اطمینان کا وعدہ کرتا ہے۔ جب آپ خدا کے اصولوں پر عمل کرتے ہیں تو آپ کم غلطیاں کرتے ہیں، اور آپ کو یہ پریشانی نہیں ہوتی کہ آپ ٹھوکر کھائیں گے اور برے فیصلے آپ کو پریشان نہیں کرتے۔ جب آپ خدا کے اصولوں پر چلتے ہیں تو اس کا اطمینان آپ کے دلوں پر راج کرتا ہے۔ ان تمام یاد دہانیوں کے لئے ہم خدا کے کلام سے راہنمائی حاصل کریں، زبور 18 : 30، 19 : 8، 33 : 4۔
ایک دوسرے سے بات کریں
- ایسے اصولوں کے بارے میں سوچیں جن کی آپ پیروی کرتے ہیں، جیسے کہ سڑک پر دیکھ کر پار کرنا اور سکول کے کمروں میں بھاگ دوڑ نہ کرنا۔ آپ اصولوں پر عمل کر کے برا محسوس کرتے ہیں یا اصولوں کی خلاف ورزی کر کے؟
- کب آپ کو خدا کے کلام پر عمل کر کے اطمینان حاصل ہوا؟
- جب آپ غلطی کر لیتے ہیں تو آپ خدا کے اطمینان کو کیسے بحال کرتے ہیں؟
دِن 1دِن 3

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

God's Peace

خدا کا کلام ہمیں بتاتا ہے کہ جو اطمینان خدا عطا کرتا ہے "وہ سمجھ سے بالکل باہر ہے" (فلپیوں 4 :7)۔ اس 4 دن کے مطالعاتی منصوبہ میں آپ اور آپ کے بچے سیکھیں گے کہ اپنی زندگی کے کن لمحات میں ہم اطمینان حاصل کر سکتے ہیں۔ ہر دن کے مطالعہ کے ساتھ ایک دعا، مختصر تلاوت اور اس کے تشریح، کچھ سرگرمیاں اور بات چیت کے لئے سوالات شامل ہیں۔

More

We would like to thank Focus on the Family for providing this plan. For more information, please visit: www.FocusontheFamily.com