عادت ترک کر کے واپسینمونہ
ایک وجہ جو لوگوں کو عادت میں قائم رکھتی ہے وہ ان کی سوچ کی طرز ہے جو جھوٹ پر مبنی ہے۔ بڑا جھوٹ جو عادت کو بڑھاتا ہے کہ جسم کا علاج جسم سے ہو سکتا ہے۔ مگر پولس 2 کرنتھیوں 10 میں بتاتا ہے؛ ہم جسم کے مطابق نہیں لڑتے۔ جسم کا علاج جسم نہیں کر سکتا۔ آپ علاج کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں اور یہ کچھ دیر تک کام بھی کرتا ہے۔ مگر آپ کبھی گناہ کے مسئلہ کا حل گناہ گار جسم کے علاج سے نہیں ہو سکتا۔ سب سے پہلے آپ کو خدا کے کلام کی سچائی کی طرف جانا ہے۔ یہ اس کی سچائی ہے جو آپ کو آزاد کرے گی۔ یہ اس کی سچائی ہے جو بندھن توڑ کر زندگی کی طرف لاتی ہے۔ اس کی سچائی جھوٹ کو ظاہر کرتی ہے کہ آپ دکھوں کے حیران کن بند میں گرفتار ہیں وہ آپ کو گناہ اور اس کے اثرات میں پھنسائے ہوئے ہے۔
کوشش کرنا کہ خود کو اس گناہ کی پکڑ سے آزاد کر لیں اس طرح کی کوشش ہے جیسے ایک بہت بزرگ عورت اپنی کپڑے دھونے کی کوشش کرتی ہیں۔ کافی دن لگ جائیں گے یہ کرتے مگر اس ساری محنت کے باوجود کپڑے صاف نہیں ہوں گے۔ وہ پتلے ہو جائیں گے اس دوران یہ عورت تھک کر، تکلیف اور پریشان حال بن جائے گی۔ خدا نے ہمیں گناہ کا حل بتایا کہ جو نجات کے ذریعہ صاف ہو جاتا ہے جو اس کے بیٹے کے ذریعے ملی ہے۔ یسوع کی قربانی ہمیں اندرونی روحانی طاقت تک رسائی فراہم کرتی ہے۔ روح ہمیں سچائی پر دھیان دینے اور اسے حاصل کرنے میں مدد کرتی ہے (یوحنا 16 : 7 -11) روح ہماری مدد کرتی ہے کہ ہم یسوع کے اس حکم پر عمل کریں جو اس نے یوحنا 8 باب میں دیا کہ "میرے کلام میں قائم رہو۔" لفظ قائم کے معنی ہیں بنے رہنا، شامل ہونا، ساتھ رہنا۔ آپ صرف سچائی کو جانیں نہیں بلکہ ضرور ہے کہ سچائی میں قائم بھی رہیں۔
آپ کی جسمانی کوششیں کس قدر کامیاب رہیں اپنی عادت پر غالب آنے میں؟ کون سا کام بہتر ہے اس کے لئے؟
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
جب آپ کی زندگی خدا کی کلام کے محورسے باہر ہو جائے، آپ یقیناً تکلیف دہ نتائج سے گزر رہے ہوں گے۔ بہت سے ہوں گے جو صحت کی خرابی، ملازمت ترک ہونے اور رشتوں کے ٹوٹ جانے سے دکھ اٹھا رہے ہوں گے اور اپنے آپ کو بری عادات کی وجہ سے خدا سے دور محسوس کر رہے ہوں گے۔ یہ شدید یعنی نشے یا فحش عمل دیکھنے کی عادت یا کچھ کم جیسے کھانے اور تفریح کی عادت ہو سکتی ہے جو ہماری زندگیوں کو تکلیف میں ڈال رہی ہیں۔ آئیں سب سے مشہور مصنف Tony Evans آپ کو آزادی کی راہ دکھائیں۔
More