کیا میں حقیقت میں گناہ اور آزمائش پر قابو پا سکتا ہوں؟نمونہ
میں نے آزمایش میں آ کر کیا کچھ کھو دیا ہے؟
کیا ہو گا اگر بہت دیر ہو چکی ہوئی؟
آپ نے اپنی طاقت استعمال کرتے ہوئے آزمایش سے لڑنے کی کوشش کی۔ اور شکست کھائی۔
اب آپ کائنات کے پاک خداوند کے سامنے شرمندہ کھڑے ہیں۔
ہم سب اس کا سامنا رہا: اگر ہم کہیں کہ ہم بے گناہ ہیں تو اپنے آپ کو فریب دیتے ہیں اور ہم میں سچائی نہیں۔ (1 یوحنا 1 :8)
یہ آپ کو کرنا ہے: اگر اپنے گناہوں کا اقرار کریں تو وہ ہمارے گناہوں کے معاف کرنے اور ہمیں ساری ناراستی سے پاک کرنے میں سچا اور عادل ہے۔ (آیت 9)
اپنے گناہوں کو اپنے باپ کے پاس لے کر جائیں - ابھی۔
اپنی غلطیوں کا اقرار کریں، اپنی ناکامیوں سے توبہ کریں اور معافی کی درخواست کریں۔
اس وعدہ کے لئے درخواست کریں جو اس نے آپ کی غلطی اور گناہ کی معافی کے لئے کیا ہے، کہ وہ تختی کو صفاف کر دے اور آپ کی ناکامیوں کو یاد نہ رکھے۔
کیا خدا کی معافی کا مطلب ہے کہ ہم گناہ کرتے رہیں اور اقرار کرتے ہیں اور پھر گناہ کریں اور پھر دوبارہ اقرار کریں؟
ہم اس کے اثرات سے بچ نہیں سکتے۔
جب آپ لکڑی میں کیل ٹھونکتے ہیں اور اسے باہر کھینچ لیتے ہیں۔ مگر اس کا سراخ رہ جاتا ہے۔ وفاداری اگر جاتی رہے تو اسے دوباہ بحال نہیں کیا جا سکتا۔ ہم وفاداری کا انعام ہمیشہ کے لئے کھو دیتے ہیں۔
خدا معاف کرتا ہے، مگر ہمارے گناہوں کی تکلیف باقی رہ جاتی ہے۔ ہمیں بھی اور دوسروں کو بھی اس کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
پھر بھی، وہ جس کا بیٹا ہمارے گناہوں کی خاطر مرا، ہمیں معافی عطا کر سکتا ہے: لیکن خدا اپنی محبت کی خوبی ہم پر یوں ظاہر کرتا ہے کہ جب ہم گنہگار ہی تھے تو مسیح ہماری خاطر مؤا۔ (رومیوں 5؛ 8)
شرمندگی خدا کی طرف سے نہیں۔
باپ اپنے خاندان کے ہر فرد سے پیار کرتا ہے اور ہم اب بھی اس کے بچے ہیں، تب بھی جب ہم اس کے بچوں جیسے کام نہیں کرے۔
فضل کا مطلب ہے کہ ہم کچھ ایسا حاصل کر رہے ہیں جو ہمارا حق نہیں، رحم کا مطلب ہے کہ اس سزا سے بچ جانا جو سزا ہمیں ملنے والی تھی۔
ہمارا خدا جو آسمان پر ہے وہ ہمیں دونوں عطا کرتا ہے۔
کیا آپ چاہتے ہیں کہ وہ معافی کا تحفہ آج آپ کو دے؟
اگر ایسا ہے تو انتظار نہ کریں۔ آسمان پر اپنے باپ سے بات کریں۔ وہ اپنے پیارے بچے کی آواز سننے کا انتظار کر رہا ہے۔
۔۔۔
گناہ اور آزمایش پر قابو پانے کے بارے میں مذید پڑھنے کے لئے، Dr. Dension کی کتاب کا پہلا باب download کریں، سات مہلک گناہ, مفت،
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
کیا آپ نے اپنے آپ سے کبھی سوال کیا، "آپ کیوں ابھی تک گناہ سے لڑ رہے ہیں؟" پولس رسول نے بھی اس بارے میں کافی بات کی رومیوں 7 :15: "اور جو میں کرتا ہوں اس کو نہیں جانتا کیونکہ جِس کا میں ارادہ کرتا ہوں وہ نہیں کرتا بلکہ جِس سے مجھ کو نفرت ہے وہی کرتا ہوں۔" ہم گناہ کو کیسے روک سکتے ہیں کہ وہ ہماری روحانی زندگی کو روکنا بند کرے؟ کیا یہ ممکن ہے؟ آئیں گناہ، آزمائش اور شیطان کے بارے میں بات کریں اور خدا کی محبت کا شکر ادا کریں۔
More