کیا میں حقیقت میں گناہ اور آزمائش پر قابو پا سکتا ہوں؟نمونہ
کیا میں حقیقت میں گناہ اور آزمائش پر قابو پا سکتا ہوں؟
1 سموئیل 13: 14 ہمیں بتاتا ہے سموئیل نبی نے اسرائیل کے بادشاہ ساؤل کو بتایا کہ اس کو تبدیل کیا جا رہا ہے، "لیکن اب تیری سلطنت قائم نہ رہے گی کیونکہ خداوند نے ایک شخص کو جو اس کے دل کے مطابق ہے تلاش کر لیا ہے اور خداوند نے اسے اپنی قوم کا پیشوا ٹھہرایا ہے اس لئے کہ تو نے وہ بات نہیں مانی جس کا حکم خداوند نے تجھے دیا تھا۔"
پھر بھی کچھ دہائیوں کے بعد "اس کے دل کے مطابق آدمی" ایک شادی شدہ عورت کے ساتھ مشکوک تعلق میں نظر آیا، نتیجہ میں وہ حاملہ ہوئی، اور اس ان اس عورت کے شوہر کے قتل کا کامیاب منصوبہ بنایا تاکہ اس عورت سے شادی کر سکے۔
اس واقعہ سے بادشاہ داؤد نےنو حکم توڑے:
10: اس نے اپنے ہمسایہ کی بیوی کا لالچ کیا۔
9: اپنے گناہ کے بارے میں جھوٹ بولا۔
8: اس نے بیوی کو شوہر سے چھینا۔
7: اس نے زنا کیا۔
6: اس نے اس کے شوہر کا قتل کیا۔
5: اس نے ماں باپ کی توہین کی۔
2: اس نے بت سبع کو بت بنا لیا۔
1 اور 3: اس نے خدا اور اس کے نام کو شرمندہ کیا۔
بس داؤد نے سبت نہیں توڑا ۔ جس قدر ہم جانتے ہیں۔
خدا کے اپنے دل کے مطابق شخص نے ایسا کیوں کیا؟
ہم گناہ کیوں کرتے ہیں؟ ہم آزمائش پر قابو کیسے پا سکتے ہیں؟ کیا ہوتا ہے جب ہم ایسا نہیں کرتے؟
7: اگلے 4 دن ہم اس بات کو دیکھیں گے۔
اس بات کا اقرار کریں کہ آپ آزمائش میں پڑے
جب یسوع شیطان کے حملہ سے بچا تو دشمن نے اسے "اگلے موقع تک چھوڑ دیا" (لوقا 4:13)۔ اگر خداوند آزمائش میں آ سکتے ہیں تو ہم بھی آ سکتے ہیں۔
شیطان حقیقی ہے اور وہ آپ سے نفرت کرتا ہے۔ آپ اس کے دشمن ہیں۔ یسوع نے ہمیں خبردار کیا کہ "وہ شروع سے ہی قاتل" اور "جھوٹا بلکہ جھوٹوں کا باپ" ہے (یوحنا 8: 44)۔ "وہ گرجنے والے شیر ببر کی طرح ڈھونڈتا پھرتا ہے کہ کس کو پھاڑ کھائے" (1 پطرس 5 : 8)۔ وہ ہم میں سے ہر ایک کو آزمائش میں ڈالتا اور دھوکا دیتا ہے۔
اس کی وجہ: "پھر خواہش حاملہ ہو کر گناہ کو جنتی ہے اور گناہ جب بڑھ چکا تو موت پیدا کرتا ہے۔" (یعقوب 1: 15)
اسے یاد رکھیں: گناہ ہمیشہ آپ کو اس سے آگے لے جاتا ہے جہاں آپ جانا چاہتے ہیں، آپ کا زیادہ وقت لیتا ہے جتنا آپ دینا چاہتے ہیں اور آپ کا زیادہ خرچ ہوتا ہے جتنا آپ کرنا چاہتے ہیں۔
ہمیشہ
بادشاہ داؤد سے پوچھیں۔ پڑھیں 2 سموئیل 12 اس کے تباہ کن نتائج جاننے کے لئے۔
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
کیا آپ نے اپنے آپ سے کبھی سوال کیا، "آپ کیوں ابھی تک گناہ سے لڑ رہے ہیں؟" پولس رسول نے بھی اس بارے میں کافی بات کی رومیوں 7 :15: "اور جو میں کرتا ہوں اس کو نہیں جانتا کیونکہ جِس کا میں ارادہ کرتا ہوں وہ نہیں کرتا بلکہ جِس سے مجھ کو نفرت ہے وہی کرتا ہوں۔" ہم گناہ کو کیسے روک سکتے ہیں کہ وہ ہماری روحانی زندگی کو روکنا بند کرے؟ کیا یہ ممکن ہے؟ آئیں گناہ، آزمائش اور شیطان کے بارے میں بات کریں اور خدا کی محبت کا شکر ادا کریں۔
More