زندہ امید: عید قیامت المسیح کی طرف بڑھیںنمونہ
"میری پیروی کرو"
پطرس تاریکی میں دکھ سے بھرا ہوا تھا، اس کے دن خدا کے طرف سے خاموشی میں ڈوب گئے تھے۔ اس نے سرعام لوگوں میں کہا تھا کہ وہ یسوع کو نہیں جانتا جبکہ یسوع کو مصلوب کرنے کے لئے لے کر جارہےتھے۔ کچھ دن سے پطرس غم اور پچھتاوے میں کھویا ہوا تھا اور اس کو کوئی امید نہیں تھی کہ یہ دکھ ختم ہو گا۔
مگر تیسرے دن کی صبح یسوع کی قبر کا پتھر ہٹا ہوا تھا اور اس کی قبر خالی تھی۔ پطرس پر بھی دوسرے شاگردوں کی طرح ڈر چھا گیا۔ وہ ان واقعات کے بارے میں سوچ ہی رہا تھا کہ یسوع پطرس پر ظاہر ہوتا ہے اور وہ بھی مکمل طور پر زندہ!
پطرس کو اس کی غلطی پر ملامت کرنے کی بجائے، یسوع اس کو الگ لے گیا اور اس سے وہ سوال پوچھا جس نے اس کو خدمت کے مقصد کی طرف مائل کیا:
"کیا تو مجھ سے پیار کرتا ہے"
اس سوال کے ساتھ یسوع نے پطرس کو دعوت دی کہ جس تعلق کی اس نے نفی کی تھی اسے دوبارہ بحال کرے۔ یسوع نے اس طاقت کے ذریعے جو موت اور تاریکی پر فتح کے لئے استعمال ہوئے، اسے احساس دلوایا کہ اس کو اپنے ماضی کے پچھتاوے کے ساتھ جینے کی ضرورت نہیں۔ وہ اپنی زندگی کی بلاہٹ کو ابھی بھی حاصل کر سکتا ہے اور وہ راہنما بن سکتا ہے، جو یسوع اسے بنانا چاہتا ہے۔
پطرس کی طرح آپ کے پاس بھی موقع ہے کہ آپ بھی اس ذمہ داری کو قبول کریں، اس کے لئے آپ کو بھی کہنا ہے کہ "ہاں" میں یسوع سے پیار کرتا ہوں اور یسوع بھی مجھ سے پیار کرتا ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کی زندگی کس قدر الجھی ہوئی ہے، یا آپ کس قدر یسوع سے دور ہیں، کوئی چیز آپ کو اس کے پیار سے دور نہیں کر سکتی۔ آپ کی پرانی غلطیاں اور موجودہ مسئلہ آپ کی زندگی کے مقصد کو تب تک روک نہیں سکتا جب تک آپ کی بنیاد صرف یسوع مسیح پر قائم ہے۔
یسوع کے جی اٹھنے سے ہم اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کوئی ایسی وجہ یا مسئلہ نہیں جو ہماری نجات کو روک سکے جو خدا ہمیں دینے کو ہے۔ کوئی ایسی ڈرانے والی چیز نہیں جس کو یسوع فتح نہ کرسکے اور کوئی ایسی زندگی نہیں جیسے وہ بحال نہیں کر سکتا۔ کوئی ایسی تاریکی نہیں جو جی اٹھا خدا فتح نہ کر سکے، جس نے موت پر ہمارے لئے فتح حاصل کی۔ کوئی ایسا کام نہیں جو خدا نہ کرسکے۔
دعا کریں: اے یسوع میں شکرادا کرتا ہوں کیونکہ تو نے میرے لئے موت پر فتح پا لی۔ میں شکر گزار ہوں کہ کوئی مجھے تیرے پیار سے جدا نہیں کر سکتا اور کوئی ایسا گناہ نہیں جو مجھ خدا کے منصوبہ سے دستبردار کر سکے۔ آج مجھے یاد دلوا کہ تو نے مجھے اپنے کس مقصد کے لئے پیدا کیا۔ جب مجھے یہ احساس ہو کہ میں تیرے لائق نہیں، مجھے یاد کروا کہ تو نے موت پر فتح پائی ہے اور واحد تو ہی نے مجھے نجات عطا کی ہے۔ میں تجھ سے محبت کرتا ہوں، اور آج میں تیری پیروی شروع کرتا ہوں۔
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
جب آپ کے اد گرد تاریکی ہو، تو آپ کا ردعمل کیسا ہونا چائیں؟ اگلے 3 دن کے لئے، عید قیامت المسیح کی کہانی سے سیکھیں کہ آپ کیسے امید میں قیام رہ سکتے ہیں، جب آپ کو چھوڑ دیا جائے، آپ اکیلے رہ جائیں اور آپ کو اہمیت نہ دی جائے۔
More