YouVersion Logo
تلاش

روشنی کے ساتھ چلیںنمونہ

Travel Light

6 دن 7 میں سے

پریشانی اور پچھتاوے چھوڑ دیں

پریشان نہ ہوں، کچھ بھی ہے, پریشان نہ ہوں۔

آپ سوچ رہے ہیں نہ، یہ کہہ دینا بہت آسان ہے

حقیقت میں ، یہ کہنا آسان نہیں ہے، مجھے ہر روز بے چینی اور پریشان کن خیالات کا سامنہ رہتا ہے۔ ان دنوں میں بھی جب میں بہت خوش ہوتی ہوں، مجھے احساس رہتا ہے کہ وہ میرے اندر ہیں، میرے لاشعور میں ڈر رہتا ہے کہ وہ مجھے کام سے روک نہ دیں۔ خوشخبری یہ ہے کہ یہاں کہانی ختم نہیں ہوتی۔

خدا نے ہمیں ڈر میں جینے کے لئے نہیں بنایا۔ میں یہ بھی نہیں کہتی کہ کوئی بھی ایسی چیز نہیں جس سے ہمیں ڈرنا نہیں چاہئے۔ میں نہیں کہہ رہی کہ مجھے ٹوٹے ہوئے تعلق، مالی تاباہی، کوئی آسامی جو ہمیں ملی نہیں اور بہت سے دوسرے پریشان کن حالاتات سے بے چینی نہیں ہوتی۔ مگر ان پریشانیوں میں جب مستقبل کے بار میں نہ ختم ہونے والی پریشانی آتی ہے تو ہمیں ان فیصلوں پر پچھتانا پڑتا ہے جو ہم نے ماضی میں کئے تھے۔

مجھے سمجھ آئی ہے جب ہم پریشانی کو چھوڑ دیتے ہیں تو ہم پچھاتاوے کی زندگی سے آزاد ہو جاتے ہیں۔

یہ ہے اس کا حل ہے: خدا نے ہمیں پریشانی اور پچھتاوے کو لے کر چلنے کی ہمت نہیں دی، مگر اس نے ہمیں محبت سے یہ اجازت دی ہے کہ ہم آسمان کی طرف دیکھیں اور اس سے کہیں، "کیا آپ اس پریشانی کو مجھ سے لے لیں گے؟" اس کا جواب ہمیشہ ہوتا ہے، "خوشی سے، میں انتظار کر رہا تھا کہ تم مجھے یہ کہو۔" پھر ہم ہاتھ اٹھاتے ہیں اور پریشانی کو دور کرتے رہتے ہیں۔

کیا آپ اس بات کا اقرار بھی کریں گے کہ آپ غلطیاں کرتے ہیں؟ برا وقت آتا ہے مگر پھر بھی خدا کی محبت ڈر دور کرنے میں قادر ہے۔

جب برا وقت آتا ہے، خدا اس سے بہترین حالات پیدا کرتا ہے جو آپ کو پہلے سے بہتر بناتے ہیں۔ کیونکہ وہ آپ سے پیار کرتا ہے۔

کبھی آپ کو کچھ حیران کن حالات کا احساس ہوا، کہ برا وقت قریب ہے یا وہ آ چکا ہے اور آپ رک گئے ہیں، گر گئے اور پریشان ہوئے، ایسا نہ کریں۔ اس طاقت کو استعمل کریں جو خدا نے آپ کو دی ہے خدا کے پاس جائیں دعا کے ذریعے، کلام کے ذریعے اور پراعتماد لوگوں سے سچی گفتگو کر کے۔

یہ استعمال کریں: اونچی آواز سے خدا سے دعا کریں۔ اسے بتائیں کہ آپ کس بات سے پریشان ہیں یا آپ پچھتا رہے ہیں۔ خدا کو بتائیں کہ آپ کو یقیقن ہے کہ خدا اسے ٹھیک کر دے گا۔ اپنے آپ میں یاد کریں کہ خدا کی سچائیاں کیا ہیں، خدا کون ہے اور اس نے آپ کو کیوں بنایا ہے۔

Tommy, not defined by anxiety

دِن 5دِن 7

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Travel Light

جب کرسمس کا موسم کام کاج سے بھر جاتا ہے ہم میں سے بہت سے لوگوں کو خاندان، تعلقات، اخراجات، فیصلے، خواہش پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے پریشانی ہوتی ہے۔ روکیں، سانس لیں، Life.Church Bible Plan شروع کریں اور آپ کو احساس ہو گا کہ ہم ایسا بوجھ اٹھا رہے ہیں جو خدا نہیں چاہتا کہ ہم اٹھائیں۔ کیا ہو گا اگر ہم اسے ترک کر دیں گے؟ آئیں روشنی کے ساتھ چلیں۔

More

ہم Life.Church کے اس مطالعاتی منصوبہ کے لئے شکر گزار ہیں۔ مزید معالومات کے لئے، براہ مہربانی لنک ملاحضہ فرمائیں۔ https://www.life.church/