روشنی کے ساتھ چلیںنمونہ
اختیار کو چھوڑ دیں
کچھ ماہ پہلے میں چرچ میں اپنی تربیت ختم کر رہی تھی۔ میں حیرت انگیز تھی اور مجھے نہیں پتہ تھا کہ آگے کیا آنے والا ہے۔ میں اکثر خدا سے سوال کرتی رہتی تھی کہ آگے کیا ہونے والا ہے اور وہ جواب دیتا تھا، مگر اس کے جواب کی مجھے سمجھ نہیں آتی تھی اور میں سوچ لیا کرتی تھی کہ کچھ سنائی نہیں دے رہا۔
میرا ان چیزوں پر اختیار ختم ہو رہا تھا جن کی مجھے ضرورت تھی، خدا میرے بنائے ہوئے منصوبہ پر عمل نہیں کر رہا تھا!
مجھے یسوع کی ماں یاد آئی۔ سوچیں؟ مریم نے کبھی بھی نہیں سوچا تھا کہ ایک غیر شادی شدہ، نوجوان حاملہ ہوگی۔ اس نے یہ بھی نہیں سوچا تھا کہ اس کا ہونے والا شوہر یہ بات سن کر کیا کرے گا کہ وہ اس کا زمینی باپ ہے۔ اس کا لوگوں کی باتوں پر بھی کوئی اختیار نہیں تھا، مجھے پتہ ہے کہ لوگ باتیں کر رہے تھے۔
آخر کار، میں نے فیصلہ کیا کہ اپنے مستقبل جسے چھوڑنا میں نہیں چاہتی اس کے اختیار پر چھوڑ دوں اور خدا کے اختیار میں آ گئی اپنے ہاتھوں کو اوپر اٹھاکر اپنے منصوبے اسے دے دیئے۔ جیسے مریم نے کہا ۔ میرے لئے تیرے قول کے موافق ہو۔
میں حیران ہوئی مگر خدا نے اپنا جواب نہیں بدلہ۔ وہ میری راہنمائی کرتا رہا تاکہ میں نئے شہر میں جا سکوں جہاں کوئی کام، خاندان، راستہ یا رہنے کی جگہ نہیں تھی۔
مریم اور یوسف نے اسی طرح کا سفر مصر کی طرف کیا تھا، وہ ایک بچے کی زندگی کی حفاظت کے لئے بھاگ رہے تھے، جو خدا کا اکلوتا بیٹا تھا۔
میں حیران تھی مگر میں نے ابھی ہی فرمانبرداری شروع کی تھی۔ پھر میں حیران ہوئی جب مجھے رہنے کی جگہ ملی، ساتھ رہنے والے ملے، کام ملا اور میں ایک چرچ کی رضاکار راہنما تھی۔
ایسا ہی مریم، یوسف اور یسوع کے ساتھ بھی ہوا!
یہ جگہ، کام، پیسے، بچے پالنے، تعالقات یا وہ کام جو آپ کو خوشی دیتے ہیں سب میں دلچسپی پیدا کرتا ہے، مگر جب تک اختیار میرے پاس تھا، سارے کام درست طریقہ سے نہیں ہو رہے تھے۔
میں ان کی سمت، طریقہ اور ترتیب بدلتی کہ یہ ٹھیک ہو جائے مگر اس میں درستی نہیں لا سکی۔ خدا نے اس کام کو بہترین کر دیا۔ اب میں خدا پر بھروسہ کرتی ہوں کہ وہ باقی کے کاموں کو بھی درست جگہ لے آئے گا۔
Kaelyn, not in control
سمجھیں: وہ کیا ہے جیسے آپ نے بہت سختی سے پکڑ رکھا ہے؟ وہ کیا ہے جسے چھوڑنے سے آپ کو ڈر لگتا ہے؟ وہ کون سا کام ہے جس میں خدا کا جواب آپ کو اچھا نہیں لگتا؟ آپ کیسے اپنے اختیار کو چھوڑنے کے لئے قدم اٹھائیں گے؟
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
جب کرسمس کا موسم کام کاج سے بھر جاتا ہے ہم میں سے بہت سے لوگوں کو خاندان، تعلقات، اخراجات، فیصلے، خواہش پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے پریشانی ہوتی ہے۔ روکیں، سانس لیں، Life.Church Bible Plan شروع کریں اور آپ کو احساس ہو گا کہ ہم ایسا بوجھ اٹھا رہے ہیں جو خدا نہیں چاہتا کہ ہم اٹھائیں۔ کیا ہو گا اگر ہم اسے ترک کر دیں گے؟ آئیں روشنی کے ساتھ چلیں۔
More