YouVersion Logo
تلاش

روشنی کے ساتھ چلیںنمونہ

Travel Light

1 دن 7 میں سے

سب کچھ چھوڑ دیں

کبھی آپ نے سامان تھیلے میں ڈالا ہے؟ اس کام میں لطف ہے مگر اکثر یہ کام کرنے سے پریشانی بھی ہوتی ہے۔ جب آپ پہلی بار یہ کام کر رہے ہوتے ہیں تو آپ چاہتے ہیں کہ آپ ہر چیز جو ضرورت کی ہے اسے اپنے ساتھ لے چلیں، یہ سفر طویل ہے، اس میں پہاڑی راستہ بھی ہے۔ زیادہ تر سامان تھیلے میں ڈالنے والوں کو یہ سمجھ ہوتی ہے کہ وہ ہر چیز ساتھ لے کر نہیں چل سکتے۔ اور ہر چیز جس کی آپ کو ضرورت ہے آپ ساتھ نہیں رکھ سکتے۔

ہر وزن کی اہمیت ہے۔

یہ زندگی سے مختلف نہیں، ایسے ہی ہے؟ اکثر میں کچھ ایسے بوجھ کر چلتی ہوں جو خدا مجھے نہیں دینا چاہتا۔ میں جانتی ہوں کہ میرے خاندان کے مسئلہ، مالی پریشانی، برے فیصلہ پر پچھتاوے، کام جو رہ گئے ہیں، جن کا آج مجھے سامنا ہے، میں اپنے ساتھ لے کر چل رہی ہوں۔ کیا خدا چاہتا ہے کہ میں ان میں پریشان رہوں۔

خدا چاہتا ہے کہ ہم اپنی فکریں اسے دے دیں (1 پطرس 5:7) اور ان تمام باتوں کو ترک کریں جو ہمیں شرمندہ کرتی ہیں۔ (عبرانیوں 12 : 1) یہ بہت حیران کن ہے کہ خدا حقیقت میں چاہتا ہے کہ ہم ان سب باتوں کو ترک کریں جو ہمارے لئے رکاؤٹ ہیں۔ خدا کیوں چاہتا ہے کہ ہم روشنی کی طرف چلیں؟ وہ کیوں ہمارے ڈر، شرمندگی، بری عادتیں، پچھتاوے اور قابو کے معاملات، ہم سے لے لینا چاہتا ہے؟

آپ کب اپنا سامان تھیلے میں ڈالیں گے، کمرے کی ہر چیز آپ دوسروں کے لئے چھوڑ رہے ہیں، خدا کو ہماری زندگی میں اپنے آپ کے لئے زیادہ جگہ چاہئے۔

اگر آپ اس کے بارے میں سوچیں، تو یہ حیران کن کاروبار ہے؛ ہم اپنی پریشانیاں خدا کو دیتے ہیں اور وہ ہمارے ساتھ ہوتا ہے۔ تاریکی لے کے روشنی دیتا ہے۔ دباؤ لے کر اطمینان دیتا ہے۔ غصہ لے کر خوشی دیتا ہے۔ پچھتاوا لے کر آزادی دیتا ہے۔ جس قدر ہم اس سے حاصل کرتے ہیں ہم بوجھ میں کمی محسوس کرتے ہیں۔

وہ کون سی چیزیں ہیں جو آپ نے راستہ سے اٹھا لی ہیں اور وہ کافی بھاری ہیں؟ آپ کو انہیں مذید اٹھانے کی ضرورت نہیں۔ آپ ان کا کاروبار خدا کے ساتھ کر سکتے ہیں۔ جو آپ لے کر چل رہے ہیں آپ کو اسے لے کر چلنے کی ضرورت نہیں؟ آپ خدا پر کس طرح اعتماد رکھ سکتے ہیں ؟ وہ کون سی چیز ہے جو آپ لے کر چلنا چاہتے ہیں مگر آپ میں اسے لے کر چلنے کی طاقت نہیں؟ آپ اس وزن کو خدا کے ساتھ کس طرح بانٹ سکتے ہیں؟

Matt, recovering over-packer

دعا: اے خدا میں تیرے ساتھ چلنا چاہتا ہوں۔ میں تجھے پر اعتبار کرتا ہوں (تو مجھے ایک خاص بوجھ دے گا)۔ میں شکرگزار ہوں کہ تو نے مجھے اٹھایا اور بحال کیا۔ آمین۔

Listen to messages and get resources about this.

دِن 2

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Travel Light

جب کرسمس کا موسم کام کاج سے بھر جاتا ہے ہم میں سے بہت سے لوگوں کو خاندان، تعلقات، اخراجات، فیصلے، خواہش پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے پریشانی ہوتی ہے۔ روکیں، سانس لیں، Life.Church Bible Plan شروع کریں اور آپ کو احساس ہو گا کہ ہم ایسا بوجھ اٹھا رہے ہیں جو خدا نہیں چاہتا کہ ہم اٹھائیں۔ کیا ہو گا اگر ہم اسے ترک کر دیں گے؟ آئیں روشنی کے ساتھ چلیں۔

More

ہم Life.Church کے اس مطالعاتی منصوبہ کے لئے شکر گزار ہیں۔ مزید معالومات کے لئے، براہ مہربانی لنک ملاحضہ فرمائیں۔ https://www.life.church/