YouVersion Logo
تلاش

روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے وعدےنمونہ

روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے وعدے

5 دن 28 میں سے

 فضل ۔ خداکی عطا کردہ مفت قوت

 …خدانے ہرایک کو اندازہ کے موافق ایمان تقسیم کیا ہے …(رومیوں ۱۲: ۲)

اگر آپ بڑی عمر کے شخص ہیں تو آپ نے  اپنی زندگی میں تجر بہ سے سیکھا ہو گا کہ زندگی میں بہت کم ایسے دن ہوتے ہی جو ہ ہماری مرضی اور منشا کے مطابق گزرتےہیں ۔ خداکا شکر ہو کہ وہ ہمیں   ہر قسم کے حالات کو خوشی سے برداشت کرنے کی توفیق بھی عنایت کرتا ہے۔

میرا ایمان ہے کہ خدا ہر حالت میں ہم پر اپنا خاص فضل کرتا ہے ۔ خداوند کے فضل کو میں اس طرح سے بیان کرتی ہوں ’’ خداوند کی وہ  قوت جو ضرورت کے وقت ہماری مدد کرتی ہے ۔‘‘آپ آج ہی اس قوت کو حاصل کر سکتے ہیں ۔لیکن آپ کو اس قوت کو لینا ہے اور اس کو لینے کا واحد راستہ ایمان ہے ۔

 رومیوں   ۱۲: ۳کے مطابق خدا نے ہر ایک کو اندازہ کے موافق ایمان تقسیم کیا ہے۔

آج  اپنے آپ سے سوال پوچھیں کہ آپ اپنے ایمان کے ساتھ کیا کر رہے ہیں؟ کیا آپ اپنے آپ پر، دوسروں پر یا اپنے حالات پر تکیہ  کرتے ہیں؟ اگر ہماری ایسی حالت ہے تو ہم فضل کے تحت زندگی نہیں گزار رہے بلکہ ہم محض اپنی قوت اور کاموں کے زور پر زندگی گزار رہے ہیں۔اور اس طرح خدا کے کام کرنا ممکن نہیں ہے!

لیکن جب آپ ایمان کے وسیلہ سے وہ کام  کرتے ہیں جو آپ کے لئے مشکل ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ خدا پر ایمان رکھتے ہیں ۔پھر خدا کی قو ت یعنی اس کا فضل ایمان کے وسیلہ سے  آپ کو وہ کام کرنے کی توفیق دے گا جو  سب کو حیرت زدہ کر دے گا۔

اور یہ ہے فضل کی ایک اور  تعریف: ’’ یہ خدا کی وہ قوت ہے جو ہمیں مفت ملتی ہے ۔یعنی ہمیں اس کے لئے کچھ بھی خرچ نہیں کرنا  پڑتابلکہ صرف خدا پر ایمان رکھنا ہے۔یعنی وہ کام جو ہم اپنی قوت میں  توکبھی بھی نہیں کر سکتے  تھے وہ بغیر کسی کوشش اور محنت کے ہم آسانی سے کر سکتے ہیں۔‘‘‘‘

خداوند پر ایمان رکھیں ۔ وہ آج ہی آپ کو اپنے فضل سے معمور کرنا چاہتا ہے۔

یہ دُعا کریں۔

خداوندمیَں جانتا/جانتی ہوں کہ زندگی میری مرضی کے مطابق نہیں چلے گی لیکن میں تجھ پر بھروسہ رکھتا/رکھتی ہوں۔ایمان سے میں فضل کو قبول کرتا/کرتی ہوں یعنی اس مفت قوت کو جو آج مجھے ہر حالت میں سنبھال سکتی ہے۔

دِن 4دِن 6

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے وعدے

  خدا کے کلام پر مبنی جوائس کے عملی اور طاقتور خیالات کے ساتھ اپنے دن کا آغاز اور اختتام کریں۔ اسکے روز کا دس منٹ کا مطالعہ آپ کی شخصی عبادت میں مدد اور ذہن کو از سرنو تازگی بخشنے اور روزانہ زندگی کو مقصد کے تحت گزارنے میں مدد کرے گا۔

More

ہم اس منصوبہ کو فراہم کرنے کے لئے جوائس میئر وزارتوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں. مزید معلومات کے لئے، ملاحظہ کریں: https://tv.joycemeyer.org/urdu