روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے وعدےنمونہ
ہم کیا کریں
’’ہم نیک کام کرنے میں ہمت نہ ہاریں کیونکہ اگر بے دل نہ ہو نگے تو عین وقت پر کاٹیں گے ۔‘‘(گلتیوں ۶: ۹)
اس دنیا میں ہمیں ہر طرح کے مسائل ،پریشانیوں اور مصائب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یہی زندگی ہے ۔ اس حقیقت سے واقف ہونے کے بعد اب ہم کیا کریں ؟
ہمیں مطمئن اور ثابت قدم رہنا چاہئے ۔ دوسرے الفاظ میں ہمیں ہمت نہیں ہارنی چاہیے ! ہماری زندگی میں حالات کیسے ہی کیوں نہ ہوں اگر ہم ہمت ہارنے سے انکار کر یں گے تو فتح ہماری ہے۔
یاد رکھیں کہ ہو سکتا ہے کہ مشکلات کی آگ میں پاک روح ہماری زندگی میں کوئی عظیم کام کر رہا ہے ۔وہ حالات کے مطابق نہیں چلتا۔ اگر میَں او ر آپ پاک روح پر سچے دل سے یقین رکھتے ہیں تو ہمیں حالا ت کے دھارے میں نہیں بہنا چاہیے !وہ صرف ہمارے اچھے وقت میں ہمارے ساتھ نہیں رہتا بلکہ ہمارے مشکل وقت میں بھی ہمارےساتھ ہے ۔
پس اگر ہم قائم رہیں اور اس کی پیروی کریں تو وہ ہر طرح کے حالات میں ہماری رہنمائی کرے گا ۔ اس کا مطلب ہے کہ ہم دعا میں مشغول رہیں، اپنے وعدے پر قائم رہیں، ایمان میں ثابت قدم رہیں ، اور خد اکے کلام اور اس کے وعدوں کو مضبوطی سے تھامے رہیں۔
کئی مرتبہ جب کام ہماری توقع کے برخلاف آہستگی سے ہوتے ہیں تو ہم راستہ بدل لیتے ہیں ۔ حقیقت تو یہ ہے کہ ہمارا دشمن اس موقع پر ہمیں ضرور ورغلانے آ جاتاہے !لیکن یا د رکھیں ، کہ شاید یہی وہ وقت ہے جب خد اپنا کوئی عظیم کام کرنے کو ہے ۔ہمیں یہ بھی سمجھنے کی ضرورت ہے کہ خدا محض ہماری شخصی زندگی کےبارےمیں ہی مصروف عمل نہیں رہتا بلکہ اس کا مقصد ہمیں اس کام کے لئے تیار کرنا بھی ہے جو وہ ہمارے وسیلہ سےکرناچاہتا ہے۔
میَں جانتی ہوں کہ زندگی کئی مرتبہ بہت مشکل لگتی ہے لیکن میَں یہ بھی جانتی ہوں کہ اگر ہم ثابت قدم رہیں گے تو خدا ضرور ہماری مدد کرے گا۔ آئیں خدا کے اس کلام پر قائم رہیں جو گلتیوں ۶: ۹میں مرقوم ہے ’’ہم نیک کام کرنے میں ہمت نہ ہاریں کیونکہ اگر بے دل نہ ہو نگے تو عین وقت پر کاٹیں گے ۔‘‘
میَں آپ سے وہی سوال دوبارہ پوچھتی ہوں : ہم کیا کریں؟میرا جواب ہے کبھی ہمت نہ ہاریں! آپ کا جواب کیاہے؟
یہ دُعا کریں۔
اے خداوند میرا ایمان ہے کہ تو میری زندگی کے مشکل وقت میں بھی میرے ساتھ ہے ۔آج میَں تیری فرمانبرداری میں ثابت قدم رہنے اور ہمت نہ ہارنے کا وعدہ کرتا/کرتی ہوں ۔ آمین
کلام
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
خدا کے کلام پر مبنی جوائس کے عملی اور طاقتور خیالات کے ساتھ اپنے دن کا آغاز اور اختتام کریں۔ اسکے روز کا دس منٹ کا مطالعہ آپ کی شخصی عبادت میں مدد اور ذہن کو از سرنو تازگی بخشنے اور روزانہ زندگی کو مقصد کے تحت گزارنے میں مدد کرے گا۔
More
ہم اس منصوبہ کو فراہم کرنے کے لئے جوائس میئر وزارتوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں. مزید معلومات کے لئے، ملاحظہ کریں: https://tv.joycemeyer.org/urdu