روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے وعدےنمونہ
نظم و ضبط کی اہمیت!
’’سارے دل سے خداوند پرتوکل کراور اپنے فہم پر تکیہ نہ کر ۔ اپنی سب راہوں میں اُسکو پہچان اوروہ تیری راہنمائی کرے گا۔‘‘ (امثال ۳: ۵۔۶)
پرہیزگاری اور نظم و ضبط قائم کرنا، اور اپنی زندگی کے لئے حدیں اور اصول مرتب کرنا زندگی کے اہم ترین کاموں میں سے ایک ہے ۔ وہ زندگی جس میں کوئی نظم و ضبط نہیں ہے حماقتوں سے پُر ہو گی۔
خد اکے کلام میں ضروری حدوں کو بیان کیا گیا ہے تا کہ ہم خد اکی حفاظت میں رہیں۔کلام ہمیں بتاتا ہے کہ محفوظ رہنے کے لئے ہمیں کیا کرنا ہے اور کن کاموں سے اجتناب کرنا ہے۔
شاید مسیحی ہونے کے ناطے ہم خیال کریں کہ خطروں میں رہنا بڑا دلچسپ(پرجوش) ہو سکتا ہے۔ ہم خطروں میں رہتے ہوئے خود پر فخر کرنا چاہتے ہیں!آج کل یہ طرزِ زندگی کافی مقبول ہے۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ خدا نہیں چاہتا کہ ہم خطروں میں زندگی گزاریں، کیونکہ اگر ایسا ہے تو غلطی کے امکان زیادہ ہو سکتے ہیں۔
شاہراہ کے کنارے اور درمیان میں لکیریں لگی ہوتی ہیں ۔ ان کا مقصد سفر کے دوران حفاظت فراہم کرنا ہے ۔ اگر ہم ان لکیروں کو غلط جگہ سے پار کرتے ہیں تو کسی گڑھے میں گرنے کےامکان کے ساتھ ساتھ ہم سامنے سے آنے والی تیز رفتارگاڑی سے ٹکر ا کر ہلاک بھی ہو سکتے ہیں ۔یہ لکیریں اچھی ہیں کیونکہ یہ ہماری حفاظت کے لئے لگائی جاتی ہیں۔
ہماری شخصی زندگی میں بھی کچھ ایسا ہی ہے ۔ جب ہماری زندگی میں حدود اور احتیاطیں مقرر ہوتی ہیں ہم بے حد محفوظ اور الہیٰ اطمینان کو محسوس کر نے کا تجربہ کر سکتے ہیں۔
کلید یہ ہے کہ ہم خدا کے کلام کی طرف متوجہ ہوں جس میں اس نے زندگی گزارنے کے تمام اصولوں کو بیان کیا ہے۔ خدا کو موقع دیں کہ وہ ہر روز آپ کی رہنمائی کرے
یہ دُعا کریں۔
اے خداوند میں نے جان لیا ہے کہ میری زندگی میں اصولوں کی ضرورت ہے۔ جب میں تیرے کلام کا مطالعہ کرتا/کرتی ہوں میری مدد کر تا کہ میں آج ان کو اپنی زندگی میں اپنا سکوں۔ آمین
کلام
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
خدا کے کلام پر مبنی جوائس کے عملی اور طاقتور خیالات کے ساتھ اپنے دن کا آغاز اور اختتام کریں۔ اسکے روز کا دس منٹ کا مطالعہ آپ کی شخصی عبادت میں مدد اور ذہن کو از سرنو تازگی بخشنے اور روزانہ زندگی کو مقصد کے تحت گزارنے میں مدد کرے گا۔
More
ہم اس منصوبہ کو فراہم کرنے کے لئے جوائس میئر وزارتوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں. مزید معلومات کے لئے، ملاحظہ کریں: https://tv.joycemeyer.org/urdu