YouVersion Logo
تلاش

ڈر سے نجات پائیںنمونہ

Get Rid Of Fear

2 دن 3 میں سے

جب ڈر آپ کے خیالات پر چھا جاتا ہے اور آپ کو آگے بڑھنے نہیں دیتا تو آپ کیا کرتے ہیں؟

کلام میں لکھا ہے کہ ڈر اور بے چینی کا بہترین علاج دعا ہے۔ یہ جاننے کے لئے کہ دعا سے کیا ہوتا ہے اور دعا ڈر پر کیا اثر ڈالتی ہے فلپیوں 4 : 6 – 7 دیکھیں۔ آیت 6 میں لکھا ہے،، "کسی بات کی فکر نہ کرو بلکہ ہر ایک بات میں تمہاری درخواستیں دعا اور منت کے وسیلہ سے شکرگذاری کے ساتھ خدا کے سامنے پیش کی جائیں۔"

جب ڈر آپ پر چھائے، آپ خدا کی سچائی سے ڈر پر غالب آنے کی کوشش کریں۔ خدا کہتا ہے کہ آپ اپنے خیالات تبدیل کریں کیونکہ جو چیز آپ کے دماغ پر چھا رہی ہے وہ آپ پر قابو پا رہی ہے۔ خدا نہیں چاہتا کہ آپ اس پر دھیان دیں جو آپ کو ڈرا رہا اور آپ کو قابو کر رہا ہے۔ اس کے برعکس خدا چاہتا ہے کہ آپ خدا پر دھیان دیں اور کلام اور خدا کے روح کو اپنے اوپر قابو پانے دیں۔ اسی لئے دعا بہت ضروری ہے۔ اس کا بہت آسان طریقہ ہے۔ کسی سے نہ ڈریں اور ہر چیز کے لئے دعا کریں۔

فلپیوں 4 : 6 دعا کے عام الفاظ استعمال کرتا ہے اس کے ساتھ ساتھ کچھ الفاظ جیسے "درخواست" بھی استعمال ہوئے ہیں جسے کسی خاص ضرورت کے پورا کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ خاص طور پر اس میں یہ بتایا گیا کہ ہر چیز کے لئے آپ کو دعا کرنی ہے، وہ کوئی عام کام یا چیز بھی ہو سکتا ہے اور خاص بھی۔ اگر آپ کو پریشانی سے بھرا ہوا ڈر ہے اور آپ کو سمجھ نہیں آ رہی کہ اس کو کس طرح خدا کے پاس دعا کے ذریعے لے کر جائیں – تو خدا کو پتہ ہے اس کو کیسے حل کرنا ہے بس آپ دعا شروع کریں۔ دعا کریں کہ خدا اس ڈر کو دور کرے اور آپ کو اپنی سچائی عطا کرے، پھر ایمان سے اس کا شکریہ ادا کریں کہ اس نے آپ کی مشکل ختم کی۔

فضل سے بھر خداوند، کیا دو چڑیاں ایک پیسے کی نہیں آتیں؟ پھر بھی تو ان کے بارے میں سب جانتا ہے۔ تو نے میرے سر کے سب بال بھی گن لئے ہیں۔ میرا حوصلہ برقرار رکھنے کے لئے مدد کر، کیونکہ تو مجھے اچھی طرح جانتا ہے اور پیار کرتا ہے۔ مجھے یاد دلوا کہ مجھے ڈرنے کی ضرورت نہیں، کیونکہ سب تیرے مکمل قابو میں ہے، تو نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ تو مجھے نہ چھوڑے گا نہ مجھ سے دست بردار ہو گا۔ میں تیرے وعدوں کے لئے شکر گزار ہوں، کیونکہ وہ میرے اطمینان کا سرچشمہ ہیں، مسیح کے نام میں آمین۔


دِن 1دِن 3

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Get Rid Of Fear

آپ ڈر کی اثرات پر غالب آ سکتے ہیں۔ Dr. Tony Evans اس مطالعاتی منصوبہ کے دھیان گیان میں آزادی کی طرف آپ کی راہنمائی کریں گے۔ جیسے ہی آپ اس مطالعاتی منصوبہ میں بیان کئے گئے اصولوں پر عمل کریں گے، آپ خوشی اور اطمینان کی زندگی کو دریافت کریں گے جس کی آپ کو خواہش تھی۔۔

More

ہم اس مطالعاتی منصوبہ کو فراہم کرنے کے لیے Harvest House Publishers کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے، براہِ مہربانی ملاحظہ کریں: http://go.tonyevans.org/addiction