YouVersion Logo
تلاش

ڈر سے نجات پائیںنمونہ

Get Rid Of Fear

1 دن 3 میں سے

کہا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کو ڈر کے مضبوط پھندے سے رہائی کیسے مل سکتی ہے جسے دشمن نے آپ کے دل اور دماغ میں ڈالا ہے؟ یسوع نے آپ کو جواب دیا ہے۔ آپ اسے تبدیل کر سکتے ہیں ان چیزوں کو تبدیل کر کے جن کو آپ زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ اس بارے میں وہ متی 6 : 33 میں بات کرتا ہے، "بلکہ تم پہلے اس کی بادشاہی اور اس کی راست بازی کی تلاش کرو تو یہ سب چیزیں بھی تم کو مل جائیں گی۔"

دوسرے لفظوں میں جب آپ اپنا وقت اور طاقت ایسے کاموں میں استعمال کریں گے جس میں خدا کی بادشاہی کا کام زمین پر بڑھے، تو وہ وعدہ کرتا ہے کہ زمین کی باقی چیزیں بھی آپ کو ملتی جائیں گی جن کو حاصل کرنے کے لئے آپ پریشان اور ڈرے ہوئے ہوں۔ یسوع اس بات پر یہ کہتے ہوئے زور دیتا ہے، "آیت 34: پس کل کے لئے فکر نہ کرو کیونکہ کل کا دن اپنے لئے آپ فکر کر لے گا۔ آج کے لئے آج ہی کا دکھ کافی ہے۔"

خدا آپ کو آج کا ہی فضل عطا کرے کہ کیونکہ اسے آنے والے کل کا فضل کل عطا کرنا ہے، اس لئے کہ آپ کو آج اس فضل کی ضرورت نہیں۔ کیوں؟ کیونکہ اس نے بتایا ہے کہ، "یہ خداوند کی شفقت ہے کہ ہم فنا نہیں ہوئے کیونکہ اس کی رحمت لازوال ہے۔ وہ ہر صبح تازہ ہے۔ تیری وفاداری عظیم ہے۔"(نوحہ 3 : 22 - 23)۔ اگر آپ کو ڈر ہے کہ مستقبل میں کیا ہو گا، تو آپ خدا کو بتا رہے ہیں کہ آپ کو اس پر اعتبار نہیں۔ آپ اس کو کہہ رہے ہیں کہ وہ اعتبار کے قابل نہیں۔ آپ خود اپنے خیالات کو بے چین کر رہے ہیں ڈر اور دکھ کی وجہ سے، یہ آپ کو بے چین رویہ کی طرف لے کر جائے گا نہ کہ آپ کی مدد کرے کہ آپ اپنے حالات پر عالب آ سکیں۔ اپنے مستقبل کے لئے فکر کرنا ایسا ہی ہے جیسے ہم آج اپنا اطمینان اور کامیابی کھو دیں۔ اس فکر کو چھوڑ دیں۔

پر فضل خداوند، میری مدد کر کہ میں سمجھ سکوں کہ ڈر میرے خیالات میں شامل ہو رہا ہے۔ میری مدد کر کہ میں ان خیالات کو ان کے بڑھنے اور ترقی کرنے سے پہلے روک سکوں۔ مجھے فہم عطا کر کہ کون سی چیزیں درست ہیں اور کون سی نہیں، ان تمام کاموں میں میری مدد کر کہ میں یقین کر سکوں کہ تو میرے ساتھ ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ میں اپنا ڈر تجھے دے دوں، مجھ فضل عطا کر کہ میں آج اور ہر روز یہ کر سکوں۔ مسیح کہ نام میں آمین۔

کیا آپ کو یہ روز مرہ کا مطالعہ اور دعا پسند آیا؟ ہم چاہتے ہیں کہ آپ کو 3 پیغامات تحفہ میں دیں جس کا mp3 آپ download کر سکتے ہیں یہ Tony Evans کی طرف سے ہے اور یہ آپ کے مطالعہ کو گہرے طور پر سمجھنے کے لئے ہے، حاصل کرنے کے لئے اس link کو ملاحظہ کریں: href="http://go.tonyevans.org/addiction"
دِن 2

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Get Rid Of Fear

آپ ڈر کی اثرات پر غالب آ سکتے ہیں۔ Dr. Tony Evans اس مطالعاتی منصوبہ کے دھیان گیان میں آزادی کی طرف آپ کی راہنمائی کریں گے۔ جیسے ہی آپ اس مطالعاتی منصوبہ میں بیان کئے گئے اصولوں پر عمل کریں گے، آپ خوشی اور اطمینان کی زندگی کو دریافت کریں گے جس کی آپ کو خواہش تھی۔۔

More

ہم اس مطالعاتی منصوبہ کو فراہم کرنے کے لیے Harvest House Publishers کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے، براہِ مہربانی ملاحظہ کریں: http://go.tonyevans.org/addiction