آپ کی زندگی کے لئے خدا کا مقصدنمونہ
ڈر کو موقع نہ دیں کہ وہ آپ کو روک سکے۔
امید ہے کہ آپ کی زندگی میں کوئی بڑا کام ہونے والا ہے۔ تعلیمی طور پر ترقی۔ کالج۔ کام میں ترقی۔ بالغ ہونا، یہ سب باتیں ہم پر چھا جاتی ہیں - حقیقت میں آپ کو پتہ بھی نہیں ہوتا کہ آپ کیا کر رہے ہیں!
یشوع اسی طرح کے ماحول میں تھا۔ بائبل میں موسیٰ بنی اسرائیل کا حقیقی راہنما تھا۔ وہ تمام راہنماؤں سے بڑھ کر تھا۔ یشوع موسیٰ کا مددگار تھا۔ پھر موسیٰ مر گیا، پھر بنی اسرائیل کی راہنمائی کا سارا بوجھ یشوع پر آگیا، یہ ایک بڑا دباؤ نظر آ رہا ہے؟
جب خدا یشوع کو ہدیات دے رہا ہے، وہ تین مختلف اوکات میں کہتا ہے:
"سو مضبوط ہو جا اور حوصلہ رکھ۔"
خدا کو پتہ تھا کہ یہ کام یشوع کے لئے بہت بڑا ہے۔ خدا کو یہ بھی پتہ تھا کہ یشوع ذہنی طور پر ڈر ہوا ہے۔ مگر خدا کو یہ بھی پتہ تھا کہ خدا کا منصوبہ یشوع کے ساتھ جا رہا ہے۔ اس نے یشوع کو مضبوط ہونے اور اس نے حوصلہ رکھنے کو کہا – یشوع کو پتہ تھا کہ خدا اس کی طرف ہے۔
یہ سب سے اچھی بات ہے: خدا تیرے ساتھ جائے گا۔ یشوع کی طرح خدا چاہتا ہے کہ آپ بھی مضبوط ہوں اور حوصلہ رکھیں، جب آپ زندگی کے اگلے مرحلے میں داخل ہوتے ہیں۔
آپ ذہنی طور پر شاید ڈرے ہوئے ہیں تعلمی حاصل کرنے، کالج جانے یا نیاء کام شروع کرنے کئے لئے، آپ ڈر رہے ہیں نئے ماحول سے یا آپ اپنے مستبل سے ڈر رہے ہیں، خدا آپ کے ساتھ ہے۔ جس طرح ہم نے دن # 1 میں بات کی تھی، آپ کو شاید پورے منصوبے کا پتہ نہیں۔ پھر بھی ہم خدا پر اعتقاد رکھ سکتے ہیں اپنے مستقبل کے حوالہ سے، اس بات کو سمجھیں کہ اس کے منصوبے ہمیشہ آپ سے بہتر ہیں۔
آخر میں خدا آپ کا خیال رکھتا ہے اور آپ سے پیار کرتا ہے اتنا کہ آپ اندازہ نہیں لگا سکتے۔ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ کی زندگی میں کیا مشکلات چل رہی ہیں، خدا آپ سے دست بردار نہیں ہو گا اور نہ آپ کو چھوڑے گا۔ زندگی میں تبدیلی آتی ہے مگر خدا لاتبدیل ہے اور اس کی محبت بھی ہمارے لئے کبھی تبدیل نہیں ہوتی۔ تو یاد رکھیں: خدا اپنا منصوبہ ہر دفعہ واضع نہیں کرتا مگر وہ ہمیشہ آپ کی سوچ سے زیادہ اچھا ہوتا ہے۔ جب آپ اسے سچے طور پر جانتے ہیں اور اس پر ایمان رکھتے ہیں – آپ ہر کام کے لئے تیار ہیں۔
اس عنوان پر مزید مفت وسائل کے لئے مندرجہ ذیل ملاحظہ کریں www.finds.life.church
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
آپ کی زندگی کے لئے خدا کا کیا منصوبہ ہے؟ یسوع کے پیرو کار ہوتے ہوئے یہ ہمارا اکثر سوال ہوتا ہے۔ اگر ہم حقیقت پسند ہیں تو اکثر ہماری زندگی کے لئے خدا کا جو منصوبہ ہے وہ ہم پر بہت اثر انداز ہوتا ہے۔ اس 6 دن کے مطالعاتی منصوبہ میں ہم سیکھیں گے کہ خدا کا منصوبہ اتنا بھی سمجھ سے باہر نہیں جس قدر ہماری سوچ ہے۔ یہ ہماری سوچ سے کافی اچھا اور بہتر ہے۔
More