آپ کی زندگی کے لئے خدا کا مقصدنمونہ
خدا کا منصوبہ اِتنا پیچیدہ نہیں ہو سکتا جتنا آپ سمجھتے ہیں۔
کیا کبھی آپ نے یہ سنا ہے کہ خدا "کا آپ کی زندگی کے لئے منصوبہ"؟ اکژ، ہمارے والدین اور نیک نیت لوگ ہماری حوصلہ افزائی کے لئے خدا کے منصوبہ کی بات کرتے ہیں ، لیکن اگر ہم سچ کہیں، تو یہ بات ہمیں پریشان کر دیتی ہے! جبکہ بات یہ ہے کہ: جیسا آپ سوچتے ہیں خدا کا منصوبہ اِتنا پیچیدہ نہیں ہے۔
ابرام نامی ایک آدمی کی کہانی، عہد نامہ قدیم میں موجود ہے۔ پیدایش 12 باب 1 آیت یہ بیان کرتی ہے کہ اور خُداوند نے ابرام سے کہا کہ تُو اپنے وطن اور اپنے ناتے داروں کے بیچ سے اور اپنے باپ کے گھر سے نِکل کر اُس مُلک میں جا جو مَیں تجھے دِکھاؤں گا۔۔اپنے آبائی ملک، اپنے گھر، کوئی کیوں چھوڑے ایک ایسی جگہ گے لئے جس کو وہ جانتے نہیں؟ یہ بہت خوفناک لگتا ہے! پھر بھی پیدایش 12 باب 4 آیت یہ بیان کرتی ہے کہ"۔۔۔۔۔ ابرام خداوند کے ہِدایت کے مطابِق چل پڑا ۔۔۔۔"۔
خداوند نے کبھی بھی ابرام کو پورا منصوبہ نہیں دیا۔ خداوند نے ابرام کو تھوڑی زیادہ تفصیل بتائی جِتنے سے وہ خوش تھا۔ اس کے بجائے ، خداوند نے ابرام کو .آخری .نتیجہ کے بارے میں بتاتا ہے جو خدا نے اس کے لئے تیار کیا تھا۔
اور احتیاتی تدبیر: اس کی وفاداری کی وجہ سے خدا نے اس کا نام ابرام سے اِبراہم رکھا، جس کا مطلب " بہتیروں کا باپ" ہے۔ اور ابراہم بعد میں بہت سی قوموں کا باپ بنا! درحقیِقت، اِبراہم کا ذکر دوبارہ عبرانیوں 11 میں بائبل کے ایمان Hall of Fame میں ہے۔ بڑے اعزاز کی بات ہے؟
ابرام ایسے شخص کی عظیم مثال ہے جو ایمان سے زندہ رہا – جب اسے خدا کے منصوبہ کا صرف کچھ حصہ ہی معلوم تھا۔ یقیناً وہ کامل نہیں تھا مگر اس کی زندگی خدا کی فرمانبرداری کے لمحات سے بھری ہوئی تھی، اس وقت بھی جب اسے کچھ پتہ بھی نہیں تھا۔
اس لئے جب ہماری زندگی میں خدا کے منصوبہ کی بات آتی ہے، اسی طرح خدا کام کرتا ہے – خدا اپنے کلام (بائبل مقدس) کے ذریعہ سے ہم سے بات کرتا اور ہمارے اگلے کام کے لئے ہمیں راہنمائی عطا کرتا ہے۔ یہ خدا کا منصوبہ ہے۔ کہ خدا کی فرمانبراری میں ہم آگے بڑھیں۔
زبور 119 : 105 میں لکھا ہے کہ خدا کا کلام ہمارے قدموں کی راہنمائی کے لئے چراغ ہے اور ہماری رہ کے لئے روشنی ہے ۔ یہ آیت اس روشنی کی بات نہیں کر رہی جو آپ کے کمرے میں پورا کمرا روشن کرتی ہے بلکہ ایک چھوٹی شمع کی بات کر رہی ہے، یہ زیادہ روشنی فراہم نہیں کرتی – صرف اتنی روشنی فراہم کرتی ہے جو آپ کو آگے آنے والے راستہ کے بارے میں بتائے۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے مکمل اندھیرے کمرے میں چھوٹی روشنی لے کر آپ جائیں – آپ کو صرف کچھ ہی دور تک نظر آئے گا۔ابرام کی طرح خدا ہمیں ہماری زندگی کا مکمل منصوبہ نہیں دے گا۔ اگر وہ دے گا تو ہمیں ایمان سے زندہ رہنا ہوگا اور اس پر اعتبار کرنا ہو گا!، اس کی بجائے خدا ہم اسے اپنے کلام کے ذریعے بات کرنا چاہتا ہے اور مسیح کے اعتبار والے پیروکاروں کی زندگی میں ان کی مدد کرنا چاہتا ہے تا کہ ان کی . اگلی زندگی قدم بہ قدم انہیں بتا سکے۔
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
آپ کی زندگی کے لئے خدا کا کیا منصوبہ ہے؟ یسوع کے پیرو کار ہوتے ہوئے یہ ہمارا اکثر سوال ہوتا ہے۔ اگر ہم حقیقت پسند ہیں تو اکثر ہماری زندگی کے لئے خدا کا جو منصوبہ ہے وہ ہم پر بہت اثر انداز ہوتا ہے۔ اس 6 دن کے مطالعاتی منصوبہ میں ہم سیکھیں گے کہ خدا کا منصوبہ اتنا بھی سمجھ سے باہر نہیں جس قدر ہماری سوچ ہے۔ یہ ہماری سوچ سے کافی اچھا اور بہتر ہے۔
More