آپ کی زندگی کے لئے خدا کا مقصدنمونہ
منصوبوں کے تین اصول جو لکھے نہیں گئے
ذہن میں سوچیں: آپ ایک نئی قمیض خریدتے ہیں، آپ اسے سکول میں پہن کر جانے کا انتظار نہیں کر سکتے کیونکہ آپ کو لگتا ہے کہ اس کی وجہ سے وہ شخص آپ کے لئے خاص ہے، آپ کی طرف متوجہ ہوگا۔ آپ اپنے کپڑے بہترین بنا کر سوچ رہے ہیں کہ آپ مکمل طور پر اچھے لگ رہے ہیں۔ جب آپ دوپہر کا کھانا کھا رہے ہیں تو کچھ خرابی آ جاتی ہے: آپ پرketchup ہر طرف آپ کی نئی قمیض پر گر جاتا ہے – اسی دوران وہ شخص ، جو آپ کے لئے ہمیشہ سےخاص ہے اسی میز پر آ جاتا ہے۔
اکثر، زندگی ویسے نہیں چلتی جیسے ہم نے منصوبہ بنایا ہوتا ہے۔
بائبل میں ایک شخص جس کا نام جدعون ہے، آئیں ہم اس کی کہانی دیکھیں۔ جدعون نہ صرف کمزور ترین قبیلہ سے تھا جس کا نام منسی ہے بلکہ وہ اپنے خاندان میں بھی کمزور ترین انسان تھا۔ یقیناً وہ ایک ایسا شخص تھا جس کو خدا منتخب نہ کرتا۔ مگر خدا نے جدعون سے مدیانیوں کے خلاف، جو دشمن قبیلہ تھا، 38000 مردوں کے ساتھ، جنگ کی قیادت کروائی۔پھر خدا نے جدعون سے کہا کہ تمہارے پاس زیادہ جنگجو ہیں جب تم جیتو گے تو یہ سوچیں گے انہوں نے مدیانیوں کو خود شکست دی ہے۔ پھر جدعون نے 20000 مرد گھر بھیج دیئے۔ خدا نے اسے پھر کہا کہ ابھی بھی تمہارے پاس زیادہ مرد ہیں، پھر جدعون کے پاس صرف 300 مرد رہ گئے۔ خدا نے جدعون اور اسرائیل کو مدیانیوں کے خلاف صرف 300 جنگی مردوں سے فتح بخشی – یہ جدعوں نے حقیقت میں سوچا بھی نہیں تھا۔
ہم کیا سوچتے ہیں اور خدا ہمارے لئے کیا سوچتا ہے، یہ یاد رکھنے کے لئے بڑی ضروری بات ہے کہ ہمارے منصوبے ہمیشہ جیسے ہم سوچتے ہیں ویسے کامیاب نہیں ہوتے۔
حقیقت میں تین اصول ہیں جو منصوبوں میں لکھے نہیں جاتے، جن کی آپ کو پیروی کرنی ہے:
1.) منصوبہ شروع کریں۔ زندگی کاموں کو شروع کرنے سے بھری ہوتی ہے۔ جب ہم middle school مکمل کر لیتے ہیں، تو ہمیں high school شروع کرنا پڑتا ہے۔ جب آپ سوچتے ہیں آپ نے high school مکمل کر لیا تو آپ کو تیاری کرنی ہوتی ہے کالج شروع کرنے کے لئے، وہاں آپ اپنے آپ کو حقیقی بالغ انسان سمجھتے ہیں۔ سچی بات یہ ہے کہ یہ کبھی ختم نہیں ہوتا۔ جب منصوبہ میں تبدیلی آتی ہے تو آپ کو سمجھ نہیں لگتی کہ خدا کیا کر رہا ہے۔ آپ انہی حالت کو برقرار رکھنے کی کوشش میں ہوتے ہیں جن میں آپ جی رہے ہیں۔
2.) نہیں کہنے کا منصوبہ بنائیں۔ اکثر، ہمیں اچھی چیزی کو "نہیں" کہنا پڑتا ہے بہترین چیزوں کو "ہاں" کہنے کے لئے۔ ہم ہر کام نہیں کر سکتے۔ فہم حاصل کے لئے دعا کریں تا کہ آپ جان سکیں، کہ کہاں اپنا وقت گزارا چاہئےجو خدا کی بادشاہت کے لئے بڑے نتیجے کا باعث ہو۔
3.) تخلقی بننے کا منصوبہ بنائیں۔ خدا کے منصوبے اکثر ہمیں پستی کی طرف لے کر جاتے ہیں جن کا ہمیں اندازہ نہیں ہوتا۔ جدعون بھی جو کچھ اس کے پاس تھا اس کے ساتھ آگے گیا – مٹی کے مرتبان کو اس نے مشعل کے طور پر استعمال کیا نہ کہ جنگی ہتھیار استعمال کئے۔ اس تحفے کو استعمال کریں جو خدا نے آپ کو آج دیا ہے۔ یہ دیکھ کر کہ دوسرے لوگوں کے پاس کیا ہے پریشان نہ ہوں۔ اس بات کو پہچانیں کہ خدا کی مدد آپ سے پہلے آگے جاتی ہے جس کو آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
آپ کی زندگی کے لئے خدا کا کیا منصوبہ ہے؟ یسوع کے پیرو کار ہوتے ہوئے یہ ہمارا اکثر سوال ہوتا ہے۔ اگر ہم حقیقت پسند ہیں تو اکثر ہماری زندگی کے لئے خدا کا جو منصوبہ ہے وہ ہم پر بہت اثر انداز ہوتا ہے۔ اس 6 دن کے مطالعاتی منصوبہ میں ہم سیکھیں گے کہ خدا کا منصوبہ اتنا بھی سمجھ سے باہر نہیں جس قدر ہماری سوچ ہے۔ یہ ہماری سوچ سے کافی اچھا اور بہتر ہے۔
More