Lisa Bevere کے ساتھ قائم رہیںنمونہ

Adamant With Lisa Bevere

3 دن 6 میں سے

جب ہم خدا کی محبت حاصل کرتے ہیں تو اس کے نتیجہ میں خود ہی ایک اہم ردعمل رونما ہوتا ہے کہ ہم بھی دوسروں سے محبت کرتے ہیں۔ ضرور ہے کہ ہم بےخوف، فتح مند اور لمحدود محبت کریں۔ خدا آپ سے محبت کرتا ہے اس کا حقیقی ثبوت ہے کہ آپ دوسروں سے محبت رکھیں۔

خدا کہیں سے محبت حاصل نہیں کرتا؛ وہ خود محبت ہے۔ محبت اس کی خاصیت ہے۔ کیونکہ خدا محبت ہے، آپ خدا کو محبت کرنے سے روک نہیں سکتے۔ اس کی محبت، آپ کے نشیب و فراز سے ناقابل شکست، لافانی، لاتبدیل ہے۔

خدا سب سے محبت کرتا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ خدا ہر چیز سے محبت کرتا ہے۔ اگرچہ خدا محبت میں سنگ خارا ہے تو وہ نفرت میں بھی سنگ خارا ہے۔

یہ پہلی نظر میں متضاد بیان لگتے ہیں مگر ہمارے معاشرے نے محبت کو بت پرستی کی شکل دے دی ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ خدا محبت ہے مگر کیا ہمیں اندازہ ہے کہ وہ محبت کیسی ہے؟

خدا اس سے نفرت کرتا ہے جو محبت کو جاری نہیں رکھتا یہ حقیقت ہے۔ خدا اس سے نفرت کرتا ہے جو اس کو نقصان پہنچاتا ہے جسے خدا محبت کرتا ہے۔ اسی لئے خدا ضرور اس سے نفرت کرتا ہے جو ہماری پہچان کو بگاڑتا ہے۔

کلام بھی ہمیں بتاتا ہے کہ خدا نفرت کرتا ہے: ہر اس چیز سے جو انصاف اور سچائی پر سمجھوتا کرتا ہے، جو بیواؤں اور یتیموں کو ستاتا ہے، جو بزرگوں کو تنگ کرتا اور خاندان کا خیال نہیں رکھتا ہے، جو اچھائی سے باز رہتا اور خدا کے دئیے توڑوں کا درست استعمال نہیں کرتا ہے، جب محبت خود غرضی بن جائے اور دوست دشمن بن جائیں، اس سے خدا کی شبیہ تبدیل ہو جاتی ہے اور ہماری شبیہ کو بگڑ جاتی ہے، جب بدی کو پسند کیا جائے اور معصوم قتل کئے جائیں اور جہالت اور تکبر ہماری اہمیت ختم کر دیں۔ خدا ہر اس چیز سے نفرت کرتا ہے جو محبت کی اہمیت کو کم کرتی ہے کیونکہ جو کچھ محبت کی تزلیل کرتا ہے ہماری تزلیل کرتا ہے۔

ہماری محبت حقیقی نہیں جب ہم ہر چیز سے محبت کرتے ہیں۔ خدا محبت اور نفرت دونوں میں سنگ خارا ہے، تو ہمیں بھی سیکھنا ہے کہ خدا کس کو محبت کرتا ہے اور کس سے نفرت رکھتا ہے۔

ہمارے معاشرے نے خدا کی محبت کا کیسا نظریہ بنا رکھا ہے؟ خدا ہر ایک سے محبت رکھتا ہے۔ آپ کی زندگی میں یہ سچائی کیسی لگتی ہے؟

دِن 2دِن 4

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Adamant With Lisa Bevere

سچائی کیا ہے؟ ثقافت ہمیں سیکھاتی ہے سچائی ایک دریا کی طرح ہے، جو وقت کے ساتھ بہتا اور آگے بڑہتا جاتا ہے، مگر یہ چھوٹ ہے۔ کیونکہ سچائی دریا کی طرح نہیں - یہ ایک چٹان کی طرح ہے۔ جب ہمارے ارد گرد مشوروں کا شور کرتا سمندر ہے، یہ مطالعاتی منصوبہ آپ کی مدد کرے گا تا کہ آپ اپنی روح کو سکون عطا کر سکیں - اس سے آپ کو حیرت انگیز دنیا کو جاننے کے لئے حقیقی نظریہ ملے گا۔

More

ہم اس منصوبے کو فراہم کرنے کے لیے John & Lisa Bevere کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے، براہِ مہربانی ملاحظہ کریں: http://iamadamant.com/