YouVersion Logo
تلاش

Lisa Bevere کے ساتھ قائم رہیںنمونہ

Adamant With Lisa Bevere

1 دن 6 میں سے

p>

صدیوں سے لوگ اس پتھر کو تلاش کر رہے ہیں جسے سنگ خارا۔ یہ نایاب پتھر طاقت سے بھرا، مقناطیسی، جگمگاتا اور لافانی ہو سکتا ہے۔ حکمران سوچتے تھے کہ اگر وہ اس کو حاصل کر لیں تو وہ اسے ہتھیار اور بکتر بنانے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں، اس سے وہ ناقابل شکست ہو جائیں گے۔ سنکڑوں سالوں تک بہادر اور چالاک لوگ اس پرکشش پتھر کی تلاش میں لگےہیں۔

مجھ یہ نظریہ پسند آیا۔ اس میں کچھ بات ہے جو پرکشش ہے جس میں تلاش کے قابل اور طاقت ور پتھر ہے، مگر اب لوگوں اس حیرات انگیز پتھر کی تلاش نہیں کرتے۔ اب تلاش بدل گئی ہے۔ اب یہ تلاش متاثر کرنے والے اشیاء کی نہیں ہے۔ اب تلاش ہے متاثر کرنے والے اور لاتبدیل سچائی کی۔

اپنے دل کی گہرائی میں ہمیں مضبوط چٹان کی ضرورت ہوتی ہے جو قائم رہ سکے۔ پنطیس پیلاطس نے بھی یسوع سے کہا کہ "سچائی کیا ہے؟" بہت سے لوگوں کے لئے یہ ایک مشکل سوال ہے – اور بہت زیادہ پوچھا جاتا ہے، ہم نے اسے مرضی سے لاجواب چھوڑ دیا ہے۔

ہم ایسے دور میں جی رہے ہیں جس میں ہمیں خدا کے کلام کے ساتھ گہری گفتگو، گہر تعلق اور گہرا رابطہ بنانا ہے اور یہ ہی سچائی ہے۔ ہم ایسی نسل ہیں جس نے حقیقی جستجو کو چھوڑ دیا اور ایک غیر حقیقی تلاش کی پیروی کر رہے ہیں جس نے ہمیں خوب استعمال کیا اور ایک دریا کی طرف متوجہ کیا جو سچائی لگتا تو ہے مگر حقیقت میں نہیں۔

مگر سچائی دریا نہیں ہے، چٹان ہے۔

اس پریشانی اور موازنہ کے دوران ہمیں یسوع سے مشورہ بھی لینا چاہیے۔ وہ ہماری چٹان ہے، ہمارا سنگ خارا: جسے کوئی ہلا نہیں سکتا اور جو ہمیشہ قائم ہے۔ ہمیں دعوت ہے کہ ہم اپنی زندگی اس جیسی بنائیں – تاکہ ہم اسے اپنی مضبوط بنیاد بنا سکیں۔ صرف وہ ہی ایسا قائم اور مضبوط راستہ ہے جس کی بنیاد بہت مضبوط ہے۔

جب ہم یسوع کی پیروی کرتے ہیں تو وہ ہمیں اپنی طرح مضبوط بنا دیتا ہے۔ وہ کونے کے سرے کا پتھر ہے مگر ہم بھی زندہ پتھر ہیں، جو اس کے ساتھ روحانی گھر بنتے جاتے ہیں، جو ان لوگوں کے لئے پناہ گاہ بنتا ہے جو اس ہر وقت تبدیل ہوتی دنیا کی وجہ سے مسئلہ میں ہیں۔

مسیحی ہوتے ہوئے یہ ہماری بلاہٹ کا حصہ ہے – کہ ہم سچائی پر قائم رہیں، اپنے لئے نہیں بلکہ ان کے لئے جو ایسی بنیاد تلاش کر رہے ہیں جس پر وہ اپنی زندگیاں کھڑی کر سکیں۔

اس بات کا آپ کے لئے کیا مطلب ہے کہ یسوع چٹان ہے؟ وہ کون سے معاملات ہیں جن میں آپ کو دنیا میں سچائی دریا کی طرح لگتی ہے؟

دِن 2

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Adamant With Lisa Bevere

سچائی کیا ہے؟ ثقافت ہمیں سیکھاتی ہے سچائی ایک دریا کی طرح ہے، جو وقت کے ساتھ بہتا اور آگے بڑہتا جاتا ہے، مگر یہ چھوٹ ہے۔ کیونکہ سچائی دریا کی طرح نہیں - یہ ایک چٹان کی طرح ہے۔ جب ہمارے ارد گرد مشوروں کا شور کرتا سمندر ہے، یہ مطالعاتی منصوبہ آپ کی مدد کرے گا تا کہ آپ اپنی روح کو سکون عطا کر سکیں - اس سے آپ کو حیرت انگیز دنیا کو جاننے کے لئے حقیقی نظریہ ملے گا۔

More

ہم اس منصوبے کو فراہم کرنے کے لیے John & Lisa Bevere کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے، براہِ مہربانی ملاحظہ کریں: http://iamadamant.com/