Lisa Bevere کے ساتھ قائم رہیںنمونہ
![Adamant With Lisa Bevere](/_next/image?url=https%3A%2F%2Fimageproxy.youversionapi.com%2Fhttps%3A%2F%2Fs3.amazonaws.com%2Fyvplans%2F11418%2F1280x720.jpg&w=3840&q=75)
کوئی ایسا شخص نہیں جو تاریکی سے اثرانداز ہوئے بغیر بڑا ہوا ہو۔ ہمارے اردگرد بہت سی آوازیں ہوتی ہیں جو ہمارے بارے میں خود ہی فیصلہ کر لیتے ہیں اور انہیں ہماری پہچان بنانا چاہتے ہیں۔ اکثر ایسا ہی ہوتا ہے اور اگر نہیں، تو ہم خود سے اپنی پہچان بنانا چاہتے ہیں – جو حقیقی نہیں ہوتی مگر ہم اس کے حقیقی ہونے پر بہت پرامید ہوتے ہیں۔
جب خدا ہمارے قریب آتا ہے، وہ ہمیں گنہگار ٹھرانے کے لئے نہیں، بلکہ ہمیں پیار سے اپنے پاس بلانےکے لئے ہے تاکہ ہم سن سکیں کہ وہ ہمیں بتا سکے کہ ہماری حقیقی پہچان کیا ہے۔
سچائی یہ ہے: ہم اپنے ماضی کی تاریکی نہیں ہیں۔ ہماری پہچان ہماری غلطیاں، ہماری جنس یا ہماری ظاہری خدوخال نہیں ہے۔ بالکہ ہماری روحیں خدا کی شبیہ پر تخلیق ہوئیں، تاکہ ہم اس سے محبت رکھ سکیں جس نہیں ہمیں زندگی کا سانس دیا۔
ہم اپنی پہچان کی سمجھ کھو بیٹھتے ہیں جب حقیقت سے ہٹ کر سوچنے لگتے ہیں۔ اسی لئے خدا ہمارے راستہ میں آنے والی سب رکاوٹیں ہٹا دے گا۔ خدا کا روح ہمارے اندر گہرے طور پر کام کر رہا ہے اور ہمارے ماضی کو ہمارے ذہن سے ہٹا کر ایسی چیزیں ظاہر کرتا ہے جو ابھی تک دیکھی نہیں گئیں۔
ہو سکتا ہے آپ کا ڈر اور عدم تحفظ آپ کی زندگی میں خدا کے کام کو روکے ہوئے ہے۔ مگر آج، خدا ان تمام جگہوں کے بارے میں بات کر رہا ہے جو برباد ہو چکی ہیں اور وہ آپ کو موقع فراہم کر رہا ہے کہ اس کو دوبارہ بحال کرے۔
مگر ہمیں خدا کو موقع دینا ہے کہ ہماری زندگی میں روشنی سے تاریکی کو الگ کر سکے۔ خدا ان تمام غلط باتوں کی اجازت اب آپ کو نہیں دے گا۔ جو پہچان آپ نے اپنی بنا لی ہے خدا چاہتا ہے آپ اسے بھول جائیں۔ اس کے علاوہ وہ آپ کے قریب آئے گا تاکہ اس کے ساتھ آپ کا رشتہ مضبوط ہو سکے اور وہ آپ کی زندگی میں کچھ نیاء کر سکے۔ جو آپ کو تمام دردوں سے شفا عطا کرے گا اور آپ آزادی سے زندگی گزار سکیں گے اس سچائی میں جو خدا آپ کو بتا رہا ہے۔
خدا کی محبت ہمیشہ قائم رہنے والی ہے۔ خدا گہرے طور پر آپ میں شامل ہو گا تا کہ آپ کو پریشان کرنے والے معاملات کو دور کرے مگر آپ کو اسے دعوت دینی ہوگی۔ یہ آپ کی زندگی میں کیسا نظر آئے گا۔
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
![Adamant With Lisa Bevere](/_next/image?url=https%3A%2F%2Fimageproxy.youversionapi.com%2Fhttps%3A%2F%2Fs3.amazonaws.com%2Fyvplans%2F11418%2F1280x720.jpg&w=3840&q=75)
سچائی کیا ہے؟ ثقافت ہمیں سیکھاتی ہے سچائی ایک دریا کی طرح ہے، جو وقت کے ساتھ بہتا اور آگے بڑہتا جاتا ہے، مگر یہ چھوٹ ہے۔ کیونکہ سچائی دریا کی طرح نہیں - یہ ایک چٹان کی طرح ہے۔ جب ہمارے ارد گرد مشوروں کا شور کرتا سمندر ہے، یہ مطالعاتی منصوبہ آپ کی مدد کرے گا تا کہ آپ اپنی روح کو سکون عطا کر سکیں - اس سے آپ کو حیرت انگیز دنیا کو جاننے کے لئے حقیقی نظریہ ملے گا۔
More