زبور 8:145-13
زبور 8:145-13 کِتابِ مُقادّس (URD)
خُداوند رحِیم و کرِیم ہے۔ وہ قہر کرنے میں دِھیما اور شفقت میں غنی ہے۔ خُداوند سب پر مہربان ہے اور اُس کی رحمت اُس کی ساری مخلُوق پر ہے۔ اَے خُداوند! تیری ساری مخلُوق تیرا شُکر کرے گی اور تیرے مُقدّس تُجھے مُبارک کہیں گے۔ وہ تیری سلطنت کے جلال کا بیان اور تیری قُدرت کا چرچا کریں گے۔ تاکہ بنی آدمؔ پر اُس کی قُدرت کے کاموں کو اور اُس کی سلطنت کے جلال کی شان کو ظاہِر کریں۔ تیری سلطنت ابدی سلطنت ہے اور تیری حُکُومت پُشت در پُشت۔
زبور 8:145-13 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
یَاہوِہ رحیم و کریم ہیں، قہر کرنے میں دھیمے اَور شفقت میں غنی ہیں۔ یَاہوِہ سَب پر مہربان ہیں؛ اَور اُن کا کرم اُن کی ساری مخلُوق پر ہے۔ اَے یَاہوِہ، آپ کی ساری مخلُوق آپ کی مدح سرائی کرےگی؛ اَور آپ کے مُقدّسین آپ کی تمجید کریں گے۔ وہ آپ کی بادشاہی کے جلال کا ذِکر اَور آپ کی قُدرت کا بَیان کریں گے، تاکہ سَب اِنسان آپ کے عظیم کاموں کو جانیں اَور آپ کی بادشاہی کی جلالی شان و شوکت سے واقف ہو جائیں۔ آپ کی بادشاہی اَبدی بادشاہی ہے، اَور آپ کی حُکومت پُشت در پُشت قائِم رہتی ہے۔
زبور 8:145-13 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
رب مہربان اور رحیم ہے۔ وہ تحمل اور شفقت سے بھرپور ہے۔ رب سب کے ساتھ بھلائی کرتا ہے، وہ اپنی تمام مخلوقات پر رحم کرتا ہے۔ اے رب، تیری تمام مخلوقات تیرا شکر کریں۔ تیرے ایمان دار تیری تمجید کریں۔ وہ تیری بادشاہی کے جلال پر فخر کریں اور تیری قدرت بیان کریں تاکہ آدم زاد تیرے قوی کاموں اور تیری بادشاہی کی جلالی شان و شوکت سے آگاہ ہو جائیں۔ تیری بادشاہی کی کوئی انتہا نہیں، اور تیری سلطنت پشت در پشت ہمیشہ تک قائم رہے گی۔