خُداوند رحِیم و کرِیم ہے۔ وہ قہر کرنے میں دِھیما اور شفقت میں غنی ہے۔ خُداوند سب پر مہربان ہے اور اُس کی رحمت اُس کی ساری مخلُوق پر ہے۔ اَے خُداوند! تیری ساری مخلُوق تیرا شُکر کرے گی اور تیرے مُقدّس تُجھے مُبارک کہیں گے۔ وہ تیری سلطنت کے جلال کا بیان اور تیری قُدرت کا چرچا کریں گے۔ تاکہ بنی آدمؔ پر اُس کی قُدرت کے کاموں کو اور اُس کی سلطنت کے جلال کی شان کو ظاہِر کریں۔ تیری سلطنت ابدی سلطنت ہے اور تیری حُکُومت پُشت در پُشت۔
پڑھیں زبُور 145
سنیں زبُور 145
شئیر
تمام آیات کا موازنہ کریں: زبُور 8:145-13
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos