یسعیاہ 1:29-10
یسعیاہ 1:29-10 کِتابِ مُقادّس (URD)
ارئییل پر افسوس۔ اریئیل اُس شہر پر جہاں داؤُد خَیمہ زن ہُؤا! سال پر سال زِیادہ کرو۔ عِید پر عِید منائی جائے۔ تَو بھی مَیں ارئییل کو دُکھ دُوں گا اور وہاں نَوحہ اور ماتم ہو گا پر میرے لِئے وہ ارئییل ہی ٹھہرے گا۔ مَیں تیرے خِلاف گِرداگِرد خَیمہ زن ہُوں گا اور مورچہ بندی کر کے تیرا مُحاصرہ کرُوں گا اور تیرے خِلاف دمدمہ باندُھوں گا۔ اور تُو پست ہو گا اور زمِین پر سے بولے گا اور خاک پر سے تیری آواز دِھیمی آئے گی۔ تیری صدا بُھوت کی سی ہو گی جو زمِین کے اندر سے نِکلے گی اور تیری بولی خاک پر سے چُرُگنے کی آواز معلُوم ہو گی۔ لیکن تیرے دُشمنوں کا غول بارِیک گرد کی مانِند ہو گا اور اُن ظالِموں کی گُروہ اُڑنے والے بُھوسے کی مانِند ہو گی اور یہ ناگہان ایک دَم میں واقِع ہو گا۔ ربُّ الافواج خُود گرجنے اور زلزلہ کے ساتھ اور بڑی آواز اور آندھی اور طُوفان اور آگ کے مُہلِک شُعلہ کے ساتھ تُجھے سزا دینے کو آئے گا۔ اور اُن سب قَوموں کا انبوہ جو اریئیل سے لڑے گا یعنی وہ سب جو اُس سے اور اُس کے قلعہ سے جنگ کریں گے اور اُسے دُکھ دیں گے خواب یا رات کی رویا کی مانِند ہو جائیں گے۔ جَیسے بُھوکا آدمی خواب میں دیکھے کہ کھا رہا ہے پر جاگ اُٹھے اور اُس کا جی نہ بھرا ہو یا پِیاسا آدمی خواب میں دیکھے کہ پانی پی رہا ہے پر جاگ اُٹھے اور پیاس سے بیتاب ہو اور اُس کی جان آسُودہ نہ ہو وَیسا ہی اُن سب قَوموں کے انبوہ کا حال ہو گا جو کوہِ صِیُّون سے جنگ کرتی ہیں۔ ٹھہر جاؤ اور تعجُّب کرو۔ عَیش و عِشرت کرو اور اندھے ہو جاؤ۔ وہ مست ہیں پر مَے سے نہیں۔ وہ لڑکھڑاتے ہیں پر نشہ میں نہیں۔ کیونکہ خُداوند نے تُم پر گہری نِیند کی رُوح بھیجی ہے اور تُمہاری آنکھوں یعنی نبِیوں کو نابِینا کر دِیا اور تُمہارے سروں یعنی غَیب بِینوں پر حِجاب ڈال دِیا۔
یسعیاہ 1:29-10 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اَے اریئیلؔ، اَے اریئیلؔ، تُجھ پر افسوس، وہ شہر جہاں داویؔد سکونت پذیر تھا! سال پر سال چڑھائے جاؤ اَور تمہاری عیدوں کے دَور چلتے رہیں۔ پھر بھی میں اریئیلؔ کو محصوُر کروں گا؛ اَور وہ نوحہ اَور ماتم کرےگی، وہ اریئیلؔ میرے لیٔے مذبح کے آتِشدان کی مانند ہوگی۔ میں چاروں طرف تیرے خِلاف خیمہ زن ہُوں گا؛ مَیں تُجھے میناروں سے گھیر لاؤں گا اَور مورچہ بندی سے تیرا محاصرہ کروں گا۔ تُو پست کیا جائے گا اَور تُو زمین پر سے بولےگا؛ اَور خاک پر سے تُو مُنہ ہی مُنہ میں بُڑبُڑائے گا۔ اَور تیری بھُوت کی سِی آواز زمین کے اَندر سے آئے گی؛ اَور تُو خاک میں سے سرگوشی کرےگا۔ لیکن تیرے بے شُمار دُشمن مہین گَرد کی مانند ہو جایٔیں گے، اُن سنگدل لوگوں کا گِروہ اُڑتے ہُوئے بھُوسے کی مانند ہوگا۔ اَچانک، ایک لمحہ میں، قادرمُطلق یَاہوِہ خُود گھن گرج اَور زلزلہ اَور بڑی آواز، اَور آندھی اَور طُوفان اَور آگ کے مہلک شُعلوں کے ساتھ آئے گا۔ تَب اُن تمام قوموں کے گِروہ جو اریئیلؔ سے لڑتے رہے اَور اُس پر اَور اُس کے قلعہ پر حملہ آور ہُوئے اَور اُس کا محاصرہ کرتے رہے، ایک خواب یا رات کی رُویا کی مانند ہو جایٔیں گے گویا ایک بھُوکا آدمی خواب میں دیکھے کہ وہ کھا رہاہے، لیکن جَب جاگ اُٹھتا ہے تو اَپنا پیٹ خالی ہی پاتاہے؛ یا کویٔی پیاسا آدمی خواب میں دیکھے کہ وہ پی رہاہے، لیکن جاگ اُٹھنے پر اَپنے آپ کو پیاسا اَور ہِراساں پاتاہے۔ اَیسا ہی حال اُن تمام قوموں کے گِروہ کا ہوگا جو کوہِ صِیّونؔ سے جنگ کرتی ہیں۔ حواس باختہ ہو جاؤ اَور تعجُّب کرو، اَپنی آنکھیں بند کر لو اَور اَندھے ہو جاؤ؛ متوالے ہو جاؤ لیکن مَے سے نہیں، لڑکھڑاؤ لیکن شراب سے نہیں۔ یَاہوِہ نے تُم پر گہری نیند طاری کی ہے: اَور تمہاری آنکھوں یعنی نبیوں کو نابینا کر دیا ہے؛ اَور تمہارے سَروں یعنی رَوشن ضمیروں پر نقاب ڈالا ہے۔
یسعیاہ 1:29-10 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اے اری ایل، اری ایل، تجھ پر افسوس! اے شہر جس میں داؤد خیمہ زن تھا، تجھ پر افسوس! چلو، سال بہ سال اپنے تہوار مناتے رہو۔ لیکن مَیں اری ایل کو یوں گھیر کر تنگ کروں گا کہ اُس میں آہ و زاری سنائی دے گی۔ تب یروشلم میرے نزدیک صحیح معنوں میں اری ایل ثابت ہو گا۔ کیونکہ مَیں تجھے ہر طرف سے پُشتہ بندی سے گھیر کر بند رکھوں گا، تیرے محاصرے کا پورا بندوبست کروں گا۔ تب تُو اِتنا پست ہو گا کہ خاک میں سے بولے گا، تیری دبی دبی آواز گرد میں سے نکلے گی۔ جس طرح مُردہ روح زمین کے اندر سے سرگوشی کرتی ہے اُسی طرح تیری دھیمی دھیمی آواز زمین میں سے نکلے گی۔ لیکن اچانک تیرے متعدد دشمن باریک دُھول کی طرح اُڑ جائیں گے، ظالموں کا غول ہَوا میں بھوسے کی طرح تتر بتر ہو جائے گا۔ کیونکہ اچانک، ایک ہی لمحے میں رب الافواج اُن پر ٹوٹ پڑے گا۔ وہ بجلی کی کڑکتی آوازیں، زلزلہ، بڑا شور، تیز آندھی، طوفان اور بھسم کرنے والی آگ کے شعلے اپنے ساتھ لے کر شہر کی مدد کرنے آئے گا۔ تب اری ایل سے لڑنے والی تمام قوموں کے غول خواب جیسے لگیں گے۔ جو یروشلم پر حملہ کر کے اُس کا محاصرہ کر رہے اور اُسے تنگ کر رہے تھے وہ رات میں رویا جیسے غیرحقیقی لگیں گے۔ تمہارے دشمن اُس بھوکے آدمی کی مانند ہوں گے جو خواب میں دیکھتا ہے کہ مَیں کھانا کھا رہا ہوں، لیکن پھر جاگ کر جان لیتا ہے کہ مَیں ویسے کا ویسا بھوکا ہوں۔ تمہارے مخالف اُس پیاسے آدمی کی مانند ہوں گے جو خواب میں دیکھتا ہے کہ مَیں پانی پی رہا ہوں، لیکن پھر جاگ کر جان لیتا ہے کہ مَیں ویسے کا ویسا نڈھال اور پیاسا ہوں۔ یہی اُن تمام بین الاقوامی غولوں کا حال ہو گا جو کوہِ صیون سے جنگ کریں گے۔ حیرت زدہ ہو کر ہکا بکا رہ جاؤ! اندھے ہو کر نابینا ہو جاؤ! متوالے ہو جاؤ، لیکن مَے سے نہیں۔ لڑکھڑاتے جاؤ، لیکن شراب سے نہیں۔ کیونکہ رب نے تمہیں گہری نیند سُلا دیا ہے، اُس نے تمہاری آنکھوں یعنی نبیوں کو بند کیا اور تمہارے سروں یعنی رویا دیکھنے والوں پر پردہ ڈال دیا ہے۔