YouVersion Logo
تلاش

زبُور 120

120
زبُور 120
نغمۂ صعُود۔ عبادت کے لئے مُسافری نغمہ۔
1میری اَذیّت کے وقت میں یَاہوِہ سے فریاد کرتا ہُوں،
اَور وہ مُجھے جَواب دیتے ہیں۔
2اَے یَاہوِہ، دروغ گو لبوں
اَور دغاباز زبان سے مُجھے بچائیں۔
3خُدا آپ کے ساتھ کیا کریں گے؟
اَور اُس کے علاوہ اَور کیا کریں گے،
اَے دغاباز زبان؟
4کہ وہ تُجھے زورآور کے تیروں سے،
اَور جھاؤ کے اَنگاروں کے ذریعہ سزا دیں گے۔
5مُجھ پر افسوس کہ میں مُلکِ میشکؔ میں بستا ہُوں،
اَور قیدارؔ کے خیموں میں رہتا ہُوں!
6صُلح کے دُشمنوں کی صحبت میں رہتے ہُوئے
مُجھے بڑی مُدّت ہو گئی۔
7میں صُلح پسند آدمی ہُوں؛
لیکن جَب بولتا ہُوں تو وہ لڑنے پر آمادہ ہو جاتے ہیں۔

موجودہ انتخاب:

زبُور 120: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in