زبُور 121
121
زبُور 121
نغمۂ صعُود۔ عبادت کے لئے مُسافری نغمہ۔
1میں اَپنی آنکھیں پہاڑوں کی طرف اُٹھاتا ہُوں۔
میری مدد کہاں سے آئے گی؟
2میری مدد یَاہوِہ کی طرف سے ہے،
جو آسمان اَور زمین کے خالق ہیں۔
3یَاہوِہ تمہارا پاؤں پھسلنے نہ دیں گے؛
جو تمہارے مُحافظ ہیں وہ اُونگھتے نہیں۔
4دراصل اِسرائیل کے مُحافظ
نہ تو کبھی اُونگھتے ہیں نہ سوتے ہیں۔
5یَاہوِہ تمہارے مُحافظ ہیں۔
یَاہوِہ تمہارے داہنے ہاتھ پر تمہارے سائبان ہیں؛
6دِن کو آفتاب تُمہیں ضرر نہیں پہُنچائے گا،
اَور نہ رات کو ماہتاب۔
7یَاہوِہ ہر بُلا سے تُمہیں محفوظ رکھیں گے۔
وہ تمہاری جان کی حِفاظت کریں گے؛
8یَاہوِہ تمہاری آمدورفت میں
اَب سے ہمیشہ تک تمہاری حِفاظت کریں گے۔
موجودہ انتخاب:
زبُور 121: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.