زبُور 118
118
زبُور 118
1یَاہوِہ کا شُکر بجا لاؤ کیونکہ وہ بھلےہیں؛
اَور اُن کی شفقت اَبدی ہے۔
2اِسرائیل کہے:
”اُن کی شفقت اَبدی ہے۔“
3اَہرونؔ کا گھرانا#118:3 اَہرونؔ کا گھرانا اَہرونؔ کی اَولاد، کاہِنؔ کہے:
”اُن کی شفقت اَبدی ہے۔“
4یَاہوِہ کا خوف ماننے والے کہیں:
”اُن کی شفقت اَبدی ہے۔“
5مَیں نے مُصیبت میں یَاہوِہ کو پُکارا،
اُنہُوں نے میری سُنی اَور مُجھے چھُڑایا۔
6یَاہوِہ میرے ساتھ ہیں، میں خوف نہ کروں گا۔
اِنسان میرا کیا بِگاڑ سَکتا ہے؟
7یَاہوِہ میرے ساتھ ہیں، وہ میرے مددگار ہیں۔
اِس لیٔے میں فتح پاؤں گا اَور اَپنے دُشمنوں کا زوال دیکھوں گا۔
8یَاہوِہ میں پناہ لینا
اِنسان پر بھروسا رکھنے سے بہتر ہے۔
9یَاہوِہ میں پناہ لینا
اُمرا پر بھروسا رکھنے سے بہتر ہے۔
10سَب قوموں نے مُجھے گھیرلیا،
لیکن یَاہوِہ کے نام سے میں اُنہیں کاٹ ڈالوں گا۔
11وہ مُجھے ہر طرف سے گھیر لیتے ہیں،
لیکن یَاہوِہ کے نام سے میں اُنہیں نابود کر دُوں گا۔
12اُنہُوں نے شہد کی مکھّیوں کی مانند مُجھے گھیرلیا،
لیکن وہ کانٹوں کی آگ کی طرح جلد بُجھ گیٔے؛
یَاہوِہ کے نام سے مَیں نے اُنہیں نابود کر دیا۔
13مُجھے دھکیل دیا گیا اَور مَیں گرنے ہی کو تھا،
کہ یَاہوِہ نے میری مدد کی۔
14یَاہوِہ میری قُوّت اَور میرا نغمہ ہیں؛
وہ میری نَجات بَن گئے۔
15راستبازوں کے خیموں میں
خُوشی اَور فتح کی للکاریں گونج رہی ہیں:
”یَاہوِہ کے داہنے ہاتھ نے زبردست کام کئے ہیں!
16یَاہوِہ کا داہنا ہاتھ بُلند ہُواہے؛
یَاہوِہ کے داہنے ہاتھ نے زبردست کام کئے ہیں!“
17میں مروں گا نہیں بَلکہ جیتا رہُوں گا،
اَور بَیان کرتا رہُوں گا کہ یَاہوِہ خُدا نے کیا کیا ہے۔
18یَاہوِہ نے مُجھے سخت تنبیہ تو کی،
لیکن اُنہُوں نے مُجھے موت کے حوالہ نہیں کیا۔
19میرے لیٔے صداقت کے پھاٹک کھول دو؛
میں اُن میں سے داخل ہوکر یَاہوِہ کا شُکر بجا لاؤں گا۔
20یہی یَاہوِہ کا پھاٹک ہے
جِس سے راستباز اَندر جا سکتے ہیں۔
21مَیں آپ کا شُکر بجا لاؤں گا کیونکہ آپ نے میری دعا کا جَواب دیا؛
آپ خُود میری نَجات بَن گئے ہیں۔
22جسے تُم مِعماروں نے ردّ کر دیا لیکن
وُہی کونے کے سِرے کا پتّھر ہو گئے؛
23یہ کام یَاہوِہ نے کیا ہے،
اَور ہماری نظر میں یہ تعجُّب اَنگیز ہے۔
24یہ وُہی دِن ہے جسے یَاہوِہ نے مُقرّر کیا؛
آؤ ہم اُس میں شادمان ہوں اَور خُوشی منائیں۔
25اَے یَاہوِہ، ہمیں بچائیں؛
اَے یَاہوِہ، ہمیں کامیابی عنایت کریں۔
26مُبارک ہے وہ جو یَاہوِہ کے نام سے آتا ہے۔
ہم تُمہیں یَاہوِہ کے گھر سے برکت بخشتے ہیں۔
27یَاہوِہ ہی خُدا ہیں،
اَور اُنہُوں نے اَپنا نُور ہم پر چمکایا ہے۔
ہاتھ میں شاخیں لیٔے ہویٔے، مذبح کے سینگوں تک،
خُوشی کے جلوس میں شریک ہو جاؤ۔
28آپ میرے خُدا ہیں، اَور مَیں آپ کا شُکر بجا لاؤں گا؛
آپ میرے خُدا ہیں اَور مَیں آپ کی تمجید کروں گا۔
29یَاہوِہ کا شُکر بجا لاؤ کیونکہ وہ بھلےہیں؛
اَور اُن کی شفقت اَبدی ہے۔
موجودہ انتخاب:
زبُور 118: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.