زبُور 115
115
زبُور 115
1ہمیں نہیں، اَے یَاہوِہ، ہمیں نہیں،
بَلکہ آپ اَپنے ہی نام کو
اَپنی شفقت و مَحَبّت اَور سچّائی کے باعث جلال عطا فرمائیں۔
2قومیں کیوں کہتی ہیں،
”اُن کا خُدا کہاں ہے؟“
3ہمارے خُدا تو آسمان پر ہیں؛
وہ جو چاہتاہے وُہی کرتے ہیں۔
4لیکن اُن کے بُت تو چاندی اَور سونا ہیں،
جو آدمی کی دستکاری ہیں۔
5اُن بُتوں کے مُنہ ہیں لیکن وہ بول نہیں سکتے،
آنکھیں ہیں لیکن وہ دیکھ نہیں سکتے؛
6اُن کے کان ہیں لیکن وہ سُن نہیں سکتے،
نتھنے ہیں لیکن وہ سونگھ نہیں سکتے؛
7اُن کے ہاتھ ہیں لیکن وہ چھُو نہیں سکتے،
پاؤں ہیں لیکن وہ چل نہیں سکتے؛
نہ وہ اَپنے گلے سے آواز نکال سکتے ہیں۔
8جو اُنہیں بناتے ہیں وہ اُن ہی کی مانند ہو جایٔیں گے،
اَور وہ سَب بھی جو اُن پر بھروسا رکھتے ہیں۔
9اَے اِسرائیل کے گھرانے! یَاہوِہ پر توکّل کرو۔
وُہی اُن کی مدد اَور سِپر ہیں۔
10اَے اَہرونؔ کے گھرانے!#115:10 اَہرونؔ کے گھرانے! خُدا کے کاہِنؔ یَاہوِہ پر توکّل کرو۔
وُہی اُن کی مدد اَور سِپر ہیں۔
11یَاہوِہ سے ڈرنے والے یَاہوِہ پر توکّل کرتے ہیں۔
وُہی اُن کی مدد اَور سِپر ہیں۔
12یَاہوِہ ہمیں یاد رکھتے ہیں اَور ہمیں برکت دیں گے؛
وہ اِسرائیل کے گھرانے کو برکت دیں گے،
وہ اَہرونؔ کے گھرانے کو برکت دیں گے،
13کیا چُھوٹے، کیا بڑے،
جو یَاہوِہ کا خوف مانتے ہیں، وہ اُنہیں برکت دیں گے۔
14یَاہوِہ تُمہیں بڑھائے،
تُمہیں اَور تمہاری اَولاد کو بھی۔
15تُم یَاہوِہ کی طرف سے برکت پاؤ،
جو آسمان اَور زمین کے خالق ہیں۔
16سَب سے اُونچا آسمان یَاہوِہ کا ہے،
لیکن زمین اُنہُوں نے بنی آدمؔ کو دی ہے۔
17مُردے یَاہوِہ کی سِتائش نہیں کرتے،
اَور نہ وہ جو خاموشی کے عالَم میں اُتر جاتے ہیں؛
18بَلکہ ہم، اَب سے اَبد تک،
یَاہوِہ کو مُبارک کہیں گے۔
یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔
موجودہ انتخاب:
زبُور 115: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.