YouVersion Logo
تلاش

زبُور 114

114
زبُور 114
1جَب اِسرائیل، مُلک مِصر میں سے نکل آئے،
یعنی یعقوب کا گھرانا اجنبی زبان بولنے والوں میں سے نکلے،
2تَب یہُوداہؔ خُدا کا پاک مَقدِس ٹھہرا،
اَور اِسرائیل اُن کی مملکت۔
3سمُندر یہ دیکھ کر بھاگ نِکلا،
اَور دریائے یردنؔ پیچھے ہٹ گیا؛
4پہاڑ مینڈھوں کی مانند اُچھلے،
اَور پہاڑیاں برّوں کی مانند کُودنے لگیں۔
5اَے سمُندر، تُمہیں کیا ہُوا جو تُم بھاگے،
اَور اَے یردنؔ تُم کیوں پیچھے ہٹے؟
6اَے پہاڑو! تُم کیوں مینڈھوں کی مانند اُچھلے
اَور اَے پہاڑیو! تُمہیں کیا ہُوا کہ تُم برّوں کی مانند کوُدنے لگیں؟
7اَے زمین یَاہوِہ کے سامنے،
یعقوب کے خُدا کے سامنے تھرتھرا،
8جِس نے چٹّان کو جھیل،
اَور چقماق کو پانی کا چشمہ بنا دیا۔

موجودہ انتخاب:

زبُور 114: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in