زبُور 113
113
زبُور 113
1یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔
اَے یَاہوِہ، کے خادِمو، سِتائش کرو؛
یَاہوِہ کے نام کی سِتائش کرو۔
2اَب سے اَبد تک،
یَاہوِہ کا نام مُبارک ہو۔
3طُلوع آفتاب سے غروب ہونے تک،
یَاہوِہ کے نام کی سِتائش کی جائے۔
4یَاہوِہ سَب قوموں پر بُلند و بالا ہیں،
اُن کا جلال آسمان سے بھی اُونچا ہے۔
5یَاہوِہ ہمارے خُدا کی مانند کون ہے؟
جو عالمِ بالا پر تخت نشین ہیں،
6جو فروتنی سے
آسمان اَور زمین پر نظر کرتے ہیں؟
7وہ مسکین کو خاک پر سے
اَور وہ ہی مُحتاج کو کُوڑے کے ڈھیر سے باہر نکالتے ہیں؛
8اَور اُنہیں اُمرا کے ساتھ
یعنی اَپنی اُمّت کے اُمرا کے ساتھ بِٹھاتے ہیں۔
9وہ بانجھ عورت کو بچّوں کی خُوشی دیتے ہیں
اَور اُسے اَپنے گھر میں ایک دلشاد ماں کی طرح بساتے ہیں۔
یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔
موجودہ انتخاب:
زبُور 113: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.