YouVersion Logo
تلاش

زبُور 116

116
زبُور 116
1میں یَاہوِہ سے مَحَبّت رکھتا ہُوں کیونکہ اُنہُوں نے میری صدا سُنی؛
اُنہُوں نے میری مِنّت سُنی۔
2چونکہ اُنہُوں نے میری طرف کان لگایا،
اِس لیٔے میں عمر بھر اُن سے دعا کرتا رہُوں گا۔
3موت کی رسّیوں نے مُجھے جکڑ لیا،
اَور پاتال کی اَذیّت مُجھ پر آ پڑی؛
میں دُکھ اَور غم میں مُبتلا ہو گیا۔
4تَب مَیں نے یَاہوِہ سے دعا کی:
”اَے یَاہوِہ، مُجھے بچا لیں!“
5یَاہوِہ کریم اَور صادق ہیں؛
ہمارے خُدا رحیم ہیں۔
6یَاہوِہ سادہ دِل لوگوں کی حِفاظت کرتے ہیں؛
اشد ضروُرت کے وقت اُنہُوں نے مُجھے بچا لیا۔
7اَے میری جان، پھر سے مطمئن ہو جا،
کیونکہ یَاہوِہ نے تمہارے ساتھ بھلائی کی ہے۔
8کیونکہ اَے یَاہوِہ آپ نے، میری جان کو موت سے،
اَور میری آنکھوں کو آنسُو بہانے سے،
اَور میرے پاؤں کو ٹھوکر کھانے سے بچایا ہے،
9تاکہ میں زندوں کی دُنیا میں
یَاہوِہ کے حُضُور میں چلتا رہُوں۔
10اِسی لیٔے جَب مَیں نے کہا،
”میں بڑی مُصیبت میں ہُوں“؛ تَب بھی میں اَپنے یَاہوِہ پر ایمان میں قائِم رہا۔
11اَور مَیں نے مایوسی کے عالَم میں کہہ دیا:
”سَب لوگ جھُوٹے ہیں۔“
12یَاہوِہ نے مُجھ پرجو جو مہربانیاں کی ہیں،
اُن کا مُعاوضہ میں کیسے اَدا کر سَکتا ہُوں؟
13میں نَجات کا پیالہ اُٹھاکر
یَاہوِہ سے دعا کروں گا۔
14میں یَاہوِہ کے لیٔے اَپنی مَنّتیں
اُس کی ساری اُمّت کے سامنے پُوری کروں گا۔
15یَاہوِہ کی نگاہ میں
اُن کے مُقدّسین کی موت بیش قیمتی ہے،
16اَے یَاہوِہ، واقعی مَیں آپ کا خادِم ہُوں؛
مَیں آپ کا خادِم اَور آپ کی خادِمہ کا فرزند ہُوں؛
آپ نے مُجھے میری زنجیروں سے آزاد کر دیا۔
17مَیں آپ کے لیٔے شُکر گُزاری کی قُربانی چڑھاؤں گا،
اَور یَاہوِہ سے دعا کروں گا۔
18میں یَاہوِہ کے لیٔے اَپنی مَنّتیں
اُن کی ساری اُمّت کے سامنے پُوری کروں گا،
19یَاہوِہ کے گھر کے صحنوں میں،
اَے یروشلیمؔ، تمہارے درمیان۔
یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔

موجودہ انتخاب:

زبُور 116: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in