YouVersion Logo
تلاش

اِستِثنا 34

34
مُوسیٰ کی وفات
1اِس کے بعد مَوشہ مُوآب کے میدانوں سے کوہِ نبوؔ کے اُوپر پِسگہؔ کی چوٹی پرجو یریحوؔ کے مقابل ہے چڑھ گیٔے۔ وہاں یَاہوِہ نے اُسے گِلعادؔ سے دانؔ تک کا سارا مُلک، 2نفتالی کا سارا مُلک، اِفرائیمؔ اَور منشّہ کا علاقہ اَور مغربی سمُندر تک کا یہُودیؔہ کا مُلک، 3جُنوبی مُلک اَور کھجوروں کے شہر یریحوؔ کی وادی سے لے کر ضُعَرؔ تک کا سارا علاقہ دِکھا دیا۔ 4تَب یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا، ”یہ وہ مُلک ہے جِس کا وعدہ مَیں نے قَسم کھا کر اَبراہامؔ اِصحاقؔ اَور یعقوب سے کیا تھا اَور فرمایا تھا، ’اِسے مَیں تمہاری نَسل کو دُوں گا۔‘ مَیں نے اُس مُلک کو تُمہیں اَپنی آنکھوں سے دیکھنے کا موقع تو دے دیا لیکن تُم اُس پار جا کر اُس میں داخل نہ ہو پاؤگے۔“
5اَور یَاہوِہ کے کہنے کے مُطابق یَاہوِہ کے خادِم مَوشہ نے وہاں مُوآب میں وفات پائی۔ 6اَور یَاہوِہ نے مَوشہ کو مُلک مُوآب میں بیت پعورؔ کے مقابل کی وادی میں دفن کیا لیکن آج کے دِن تک کویٔی نہیں جانتا کہ مَوشہ کی قبر کہاں ہے؟ 7مَوشہ اَپنی وفات کے وقت ایک سَو بیس سال کے تھے، پھر بھی نہ تو اُن کی آنکھیں دھُندھلی ہُوئیں تھیں اَور نہ اُن کی قُوّت میں کویٔی کمی آئی تھی۔ 8اَور بنی اِسرائیل مُوآب کے میدانوں میں مَوشہ کے لیٔے تیس دِن تک روتے رہے، اَور تیس دِن کے بعد اُن کا مَوشہ کے لیٔے ماتم کرنے اَور رونے کا وقت ختم ہُوا۔
9اَور یہوشُعؔ بِن نُونؔ دانائی کی رُوح سے معموُر ہو چُکے تھے کیونکہ مَوشہ نے اُن پر اَپنے ہاتھ رکھّے تھے اَور بنی اِسرائیل اُن کا حُکم مانتے رہے اَور جَیسا یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا یہوشُعؔ نے وَیسا ہی کیا۔
10اِس کے بعد اِسرائیل میں مَوشہ جَیسا کویٔی نبی برپا نہیں ہُوا، جِس سے یَاہوِہ نے رُوبرو باتیں کی ہوں، 11اَور جسے یَاہوِہ نے مِصر میں فَرعوہؔ اَور اُس کے سَب اہلکاروں اَور اُس کے سارے مُلک کے سامنے تمام حیرت اَنگیز نِشانات اَور عجائب دِکھانے کو بھیجا تھا۔ 12کیونکہ کبھی کسی نے اَیسی زبردست قُدرت اَور مُہیب کارناموں کا مظاہرہ نہیں کیا جَیسا مَوشہ نے تمام بنی اِسرائیل کے سامنے کیٔے تھے۔

موجودہ انتخاب:

اِستِثنا 34: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in