YouVersion Logo
تلاش

زکریاؔہ 6

6
چار رتھ
1مَیں نے پھر نگاہیں اُٹھاکر دیکھا کہ میرے سامنے دو پہاڑوں کے درمیان سے چار رتھ نکل کر آ رہے تھے۔ اَور یہ پہاڑ کانسے کے تھے۔ 2پہلے رتھ کے گھوڑے لال، دُوسرے کے سیاہ، 3تیسرے کے سفید اَور چوتھے رتھ کے گھوڑے چتکبرے تھے جو سَب کے سَب بڑے طاقتور تھے۔ 4مَیں نے اُس فرشتے سے جو مُجھ سے کلام کر رہاتھا پُوچھا، ”اَے میرے آقا، یہ کیا ہیں؟“
5فرشتہ نے جَواب دیا، ”یہ آسمان کی چار رُوحیں ہیں جو ساری دُنیا کے مالک کی حُضُوری میں کھڑی رہتی ہیں لیکن اِس وقت وہ اَپنے مالک کی مرضی پُوری کرنے باہر جا رہی ہیں۔ 6سیاہ گھوڑوں والا رتھ شمالی مُلک کی طرف اَور سفید گھوڑوں والا مغربی مُلک کی طرف، چتکبرے گھوڑوں والا جُنوبی مُلک کی طرف جا رہے ہیں۔“
7یہ طاقتور گھوڑے باہر نکل کر ساری دُنیا میں سَیر کرنے کے لیٔے جوش میں تھے! اِس لئے یَاہوِہ نے فرمایا، ”جاؤ، اَور ساری دُنیا کی سَیر کرو!“ چنانچہ وہ دُنیا کی سَیر کرنے نکل پڑے۔
8تَب یَاہوِہ نے بہ آواز بُلند مُجھے پُکار کر فرمایا، ”دیکھو، جو شمالی مُلک کی طرف گیٔے ہیں، اُنہُوں نے شمالی مُلک میں میری رُوح کو سکون دیا ہے۔“
یہوشُعؔ کے لیٔے تاج
9پھر یَاہوِہ کا کلام مُجھ پر نازل ہُوا: 10”تُم آج ہی حلدائی، طُوبیاہؔ اَور یدعیاہؔ کے پاس جاؤ، جو بابیل کی جَلاوطنی سے یُوشیاہؔ بِن صفنیاہؔ کے گھر میں آئے ہیں۔ 11اُن کے ہاتھ سے سونا چاندی لے کر ایک تاج بناؤ اَور اُس تاج کو یہوشُعؔ بِن یہُوصدقؔ اعلیٰ کاہِن کو پہناؤ۔ 12اَور اُس سے کہو، قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ’دیکھو، وہ شخص جِس کا نام شاخ ہے وہ اَپنی ہی جگہ سے ایک شاخ کی مانند نکل کر یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کو تعمیر کرےگا۔ 13یہ وُہی ہے جو یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کی تعمیر کرےگا اَور وہ شاہی پوشاک پہنے گا اَور تخت نشین ہوکر حُکومت کرےگا اَور وہ ایک کاہِنؔ کے طور پر بھی خدمت کرےگا اَور اُس کے دونوں کِردار میں مُوافقت ہوگی۔‘ 14اَور یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں اِس تاج کو بطور یادگار حلدائی طُوبیاہؔ یدعیاہؔ اَور حینؔ بِن صفنیاہؔ کو دیا جائے گا۔ 15تَب لوگ دُور دراز سے آئیں گے اَور یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کو تعمیر کرنے میں مدد کریں گے، تَب تُم جانوگے کہ قادرمُطلق یَاہوِہ نے مُجھے تمہارے پاس بھیجا ہے۔ اَور اگر تُم اَپنے پُورے دِل سے یَاہوِہ اَپنے خُدا کی فرمانبرداری کروگے، تو یہ باتیں پُوری ہُوں گی۔“

موجودہ انتخاب:

زکریاؔہ 6: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in