YouVersion Logo
تلاش

زکریاؔہ 5

5
اُڑتا ہُوا طُومار
1مَیں نے پھر دیکھا کہ میرے سامنے ایک اُڑتا ہُوا طُومار ہے۔
2فرشتہ نے مُجھ سے پُوچھا، ”تُمہیں کیا دکھائی دے رہاہے؟“
مَیں نے جَواب دیا، ”مُجھے ایک اُڑتا ہُوا طُومار دکھائی دے رہاہے، جِس کی لمبائی بیس ہاتھ#5‏:2 لمبائی بیس ہاتھ تقریباً نَو میٹر اَور چوڑائی دس ہاتھ#5‏:2 چوڑائی دس ہاتھ تقریباً ساڑھے چار میٹر ہے۔“
3تَب فرشتہ نے مُجھ سے کہا، ”یہ وہ لعنت ہے جو تمام دُنیا پر نازل ہونے کو ہے؛ اُس کی ایک طرف کی تحریر کے مُطابق ہر ایک چور جَلاوطن کیا جائے گا اَور اُس کی دُوسری طرف کی تحریر کے مُطابق جو کویٔی جھُوٹی قَسم کھاتا ہے وہ سزا کے طور پر جَلاوطن ہوگا۔ 4قادرمُطلق یَاہوِہ یہ اعلان کرتے ہیں، ’ہیں اِس لعنت کو ہر ایک چور کے گھر میں اَور ہر ایک اُس شخص کے گھر میں بھیج رہا ہُوں جو میرے نام کی جھُوٹی قَسم کھاتا ہے۔ اَور میری یہ لعنت اُس گھر میں قائِم رہے گی اَور اُس گھر کو اُس کی لکڑی اَور پتّھر سمیت برباد کر دے گی۔‘ “
ایک ٹوکری میں عورت
5تَب وہ فرشتہ جو مُجھ سے گُفتگو کر رہاتھا، سامنے آکر مُجھ سے کہا، نگاہیں اُٹھاکر، ”دیکھو کہ کیا ظاہر ہو رہاہے۔“
6مَیں نے پُوچھا، ”یہ کیا ہے؟“
اُس نے جَواب دیا، ”یہ اناج ناپنے کی ایک ٹوکری ہے۔“ اُس نے پھر کہا، ”اِس ٹوکری میں مُلک کے سَب لوگوں کے گُناہ بھرے ہیں۔“
7تَب سیسے کا سرپوش اُٹھایا گیا اَور ایک عورت ٹوکری میں بیٹھی ہُوئی تھی۔ 8چنانچہ اُس فرشتہ نے کہا، ”یہ بدکاری کی شَبیہ ہے اَور اُس نے اُس عورت کو پھر ٹوکری میں دبا دیا،“ اَور سیسے کے سرپوش سے ڈھک دیا۔
9تَب مَیں نے نگاہیں اُٹھاکر دیکھا کہ میرے سامنے دو عورتیں تھیں، جو اَپنے پروں سے ہَوا میں اُڑ رہی تھیں، اُن کے پر سارس کے پروں کی مانند لمبے تھے اَور وہ اُس ٹوکری کو آسمان اَور زمین کے درمیان اُٹھاکر اُڑ گئیں۔
10مَیں نے اُس فرشتے سے پُوچھا، یہ ٹوکری کو کہاں لے جا رہی ہیں؟
11اُس نے جَواب دیا، ”مُلک بابیل کو جہاں وہ اِس کے لئے ایک گھر تعمیر کرےگا اَور جَب وہ تیّار ہو جائے تو اُس میں یہ ٹوکری رکھی جائے گی۔“

موجودہ انتخاب:

زکریاؔہ 5: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in