YouVersion Logo
تلاش

زکریاؔہ 7

7
اِنصاف اَور رحم، روزہ نہیں
1داریاویشؔ بادشاہ کی حُکومت کے چوتھے سال کے نویں مہینے، یعنی کہ کِسلیو مہینے کی چوتھی تاریخ کو یَاہوِہ کا یہ کلام زکریاؔہ پر نازل ہُوا۔ 2بیت ایل کے باشِندوں نے شاریضرؔ اَور رِگیمؔ ملِکؔ اَور اُن کے ساتھیوں کو یَاہوِہ سے درخواست کریں۔ 3اَور قادرمُطلق یَاہوِہ کے گھر کے کاہِنوں اَور نبیوں سے پُوچھیں، ”کیا ہم پانچویں مہینے میں ماتم کریں اَور روزہ رکھیں کہ نہیں، جَیسا کہ ہم کیٔی سالوں سے کرتے آ رہے ہیں؟“
4تَب قادرمُطلق یَاہوِہ کا کلام مُجھ پر نازل ہُوا: 5”مُلک کے سَب لوگوں اَور کاہِنوں سے پُوچھو، ’جَب تُم نے پانچویں اَور ساتویں مہینے میں گُزرے ستّر برسوں تک روزہ رکھا اَور ماتم کیا تو کیا حقیقت میں تُم نے میرے ہی لیٔے روزہ رکھا تھا؟ 6اَور جَب تُم کھاتے اَور پیتے تھے تو کیا تُم یہ سَب اَپنے ہی لئے نہیں کرتے تھے؟ 7کیا یہ وُہی کلام نہیں جو یَاہوِہ نے گذشتہ نبیوں کی مَعرفت فرمایا تھا جَب یروشلیمؔ اَور گِردونواح کے شہر پُراَمن اَور خُوشحال تھے اَور جُنوب کی سرزمین اَور نِیگیوؔ کی پہاڑیاں آباد تھیں؟‘ “
8تَب یَاہوِہ کا کلام پھر زکریاؔہ پر نازل ہُوا: 9”قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ’راستی سے عدالت کرو اَور ہر شخص دُوسرے شخص پر رحم و کرم کیا کرے۔ 10بیواؤں اَور یتیموں، پردیسوں اَور مسکینوں پر ظُلم نہ کرو۔ ایک دُوسرے کے خِلاف اَپنے دِل میں بُرا منصُوبہ نہ باندھو۔‘
11”لیکن اُنہُوں نے اِن باتوں پر کچھ غور نہیں کیا بَلکہ گردن کشی کرکے اَپنے کانوں کو بند کر لیا۔ 12اُنہُوں نے اَپنے دِلوں کو سنگِ ہیرا کی مانند سخت کر لیا تاکہ شَریعت کی باتیں یا کلام کو نہ سُنیں جسے یَاہوِہ نے گذشتہ نبیوں پر اَپنی رُوح کی مَعرفت نازل کیا تھا۔ اِس لیٔے قادرمُطلق یَاہوِہ سخت ناراض ہُوئے۔
13” ’جَب مَیں نے پُکارا تو اُنہُوں نے نہیں سُنا، اِس لیٔے جَب وہ پُکاریں گے تو مَیں بھی نہیں سُنوں گا،‘ قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں۔ 14’مَیں نے اُنہیں ہَوا کے بگولوں کے ساتھ ساری قوموں میں جِن کے درمیان وہ پردیسی تھے اُنہیں پراگندہ کر دیا۔ اُن کے بعد مُلک اَیسا ویران ہُوا کہ کسی نے وہاں آمدورفت نہ کی۔ کیونکہ اُنہُوں نے دلکش مُلک کو ویران کر دیا۔‘ “

موجودہ انتخاب:

زکریاؔہ 7: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in