YouVersion Logo
تلاش

طِطُس 1

1
1پَولُسؔ کی جانِب سے جو خُدا کا خادِم اَور حُضُور عیسیٰ المسیؔح کا رسول ہے۔ خُدا نے مُجھے اَپنے برگُزیدہ لوگوں کے ایمان اَور حق کے عِرفان میں ترقّی کی خاطِر مُنتخب کیا تاکہ وہ دِینداری کی طرف رُجُوع کریں۔ 2جو اَبدی زندگی کی اُمّید پر قائِم ہے جِس کا وعدہ خُود خُدا نے شروع زمانہ سے پیشتر ہی کر دیا تھا، جو کبھی جھُوٹ نہیں بولتا۔ 3اَور جسے اَب خُدا نے اَپنے مُقرّر وقت پر اَپنے کلام کو میرے اُس مُنادی کے ذریعہ ظاہر کیا جو ہمارے مُنجّی خُدا کے حُکم سے میرے سُپرد کیا گیا۔
4طِطُسؔ کے نام خط جو ایمان کی شرکت کے لِحاظ سے میرا حقیقی بیٹا ہے:
خُدا باپ اَور ہمارے مُنجّی خُداوؔند المسیؔح عیسیٰ کی طرف سے تُمہیں فضل اَور اِطمینان حاصل ہوتا رہے۔
کریتےؔ کی جماعت میں بُزرگوں کو مُقرّر کرنا
5میں نے تُجھے جَزِیرہ کریتےؔ میں اِس لیٔے چھوڑا تھا کہ جو کام وہاں اَدھُورا رہ گیا تھا، تُو اُسے پُورا کر سکے اَور میرے حُکم کے مُطابق ہر شہر کی جماعت میں بُزرگوں کو مُقرّر کرے۔ 6ہر پاسبان بے اِلزام اَور ایک ہی بیوی کا شوہر ہو، اُس کے بچّے ایمان والے ہوں اَور بدچلنی اَور نافرمانی کے اِلزام سے پاک ہو۔ 7کیونکہ نگہبان کو خُدا کے گھر کا مُختار ہونے کی وجہ سے ضروُر بے اِلزام ہونا چاہئے۔ نہ تو وہ سخت دل، گَرم مِزاج، شرابی جھگڑالو، یا ناجائز نفع کا لالچی ہو۔ 8بَلکہ وہ مہمان نواز، خَیر دوست، اَپنے نفس پر قابُو رکھنے والا، راستباز، پاک اَور نظم و ضَبط والا ہو۔ 9اَور ایمان کے کلام پرجو اِس تعلیم کے مُوافق ہے، قائِم رہنے والا ہو تاکہ وہ صحیح تعلیم سے دُوسروں کو نصیحت دے سکے اَور مُخالفوں کو بھی قائل کر سکے۔
نیکی نہ کرنے والوں کو ملامت
10کیونکہ بہت سے لوگ خاص طور پر وہ جو ختنہ کرانے پر زور دیتے ہیں، بَڑے سَرکش، فُضول باتیں کہنے والے اَور دغاباز ہیں۔ 11اَیسے لوگوں کا مُنہ بند کرنا ضروُری ہے کیونکہ یہ لوگ ناجائز نفع کی خاطِر غلط باتیں سِکھا کرجو اُنہیں نہیں سکھانا چاہئے، گھر کے گھر تباہ کردیتے ہیں۔ 12اُن کے نَبیوں میں سے ایک خُود کریتےؔ کے نبی نے تو یہاں تک کہہ دیا: ”کریتیؔ لوگ ہمیشہ جھُوٹے، مُوذی دَرِندے، کاہل اَور پیٹو ہوتے ہیں۔“ 13یہ گواہی سچّی ہے۔ لہٰذا تُو اُنہیں سختی سے ملامت کیا کر تاکہ اُن کا ایمان دُرست ہو جائے۔ 14اَور وہ یہُودیوں کے قِصّوں اَور اَیسے آدمیوں کے اَحکام پر توجّہ نہ کریں جو حق سے گمراہ ہو گیٔے ہیں۔ 15جو خُود پاک ہیں اُن کے لیٔے سَب چیزیں پاک ہیں لیکن گُناہ آلُودہ اَور بےایمان لوگوں کے لیٔے کویٔی بھی چیز پاک نہیں کیونکہ اُن کی عقل اَور ضمیر دونوں ناپاک ہو گیٔے ہیں۔ 16وہ خُدا کی پہچان کا دعویٰ تو کرتے ہیں لیکن اَپنے کاموں سے اُس کا اِنکار کرتے ہیں۔ وہ قابلِ نَفرت، نافرمان اَور کویٔی بھی نیک کام کرنے کے لائق نہیں ہیں۔

موجودہ انتخاب:

طِطُس 1: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in