زبُور 28
28
زبُور 28
داویؔد کا زبُور۔
1اَے یَاہوِہ، مَیں آپ ہی کو پُکاروں گا؛
آپ ہی میری چٹّان ہیں،
میری طرف سے کان بند نہ کریں،
کیونکہ اگر آپ خاموش رہیں،
تو میں اُن لوگوں کی مانند ہو جاؤں گا جو پاتال میں چلے جاتے ہیں۔
2جَب مَیں آپ کے پاک ترین مقام کی طرف
جَیسے ہی اَپنے ہاتھ اُٹھاؤں،
جَب مَیں آپ سے مدد کے لئے فریاد کروں،
تَب میری رحم کی اِلتجا کو سُن لیں۔
3مُجھے اُن بدکار لوگوں کے عذاب میں شامل نہ کریں،
جو بدکاری کرتے رہتے ہیں،
جو اَپنے ہمسایوں سے صُلح کی باتیں کرتے ہیں
لیکن اَپنے دِلوں میں عداوت رکھتے ہیں۔
4اُن کے اعمال کے مُطابق اُنہیں بدلہ دیں،
اَور اُنہُوں نے جو بُرائیاں کی ہیں؛
اُن کے ہاتھ کے کاموں کے مُطابق اُن کو سزا دیں،
اَور اُنہیں وہ بدلہ دیں جِس کے وہ مُستحق ہیں۔
5چونکہ وہ یَاہوِہ کے کاموں کا
اَور اُن کی دستکاری پر توجّہ نہیں کرتے،
وہ اُنہیں پچھاڑ دیں گے
اَور پھر کبھی بھی اُٹھنے نہ دیں گے۔
6یَاہوِہ کی سِتائش ہو،
کیونکہ اُنہُوں نے میری فریاد سُن لی ہے۔
7یَاہوِہ میری قُوّت اَور میری سِپر ہیں؛
میرا دِل اُن پر توکّل کرتا ہے، اَور اُن ہی سے مُجھے مدد مِلی ہے۔
اِس لیٔے میرا دِل شادمان ہے
اَور مَیں نغمہ سرائی کرکے اُن کی سِتائش کروں گا۔
8یَاہوِہ اَپنے لوگوں کی قُوّت ہیں،
اَور اَپنے ممسوح کے لیٔے نَجات کا محکم قلعہ ہیں۔
9اَے یَاہوِہ اَپنے لوگوں کو بچائیں اَور اَپنی مِیراث کو برکت دیں؛
اُن کی پاسبانی کریں اَور ہمیشہ اُنہیں سنبھالے رہیں۔
موجودہ انتخاب:
زبُور 28: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.