YouVersion Logo
تلاش

زبُور 136

136
زبُور 136
1یَاہوِہ کا شُکر بجا لاؤ کیونکہ وہ بھلےہیں۔
اُن کی شفقت اَبدی ہے۔
2معبُودوں کے خُدا کا شُکر بجا لاؤ۔
اُن کی شفقت اَبدی ہے۔
3خُداوندوں کے خُدا کا شُکر بجا لاؤ:
اُن کی شفقت اَبدی ہے۔
4اُن کا جو اکیلے بڑے بڑے عجِیب کام کرتے ہیں،
اُن کی شفقت اَبدی ہے۔
5جنہوں نے اَپنی حِکمت سے آسمان بنایا،
اُن کی شفقت اَبدی ہے۔
6جنہوں نے زمین کو پانی پر پھیلایا،
اُن کی شفقت اَبدی ہے۔
7جنہوں نے بڑے بڑے نیّر#136‏:7 بڑے بڑے نیّر سُورج اَور چاند بنائے۔
اُن کی شفقت اَبدی ہے۔
8یعنی دِن پر حُکومت کرنے کے لیٔے سُورج،
اُن کی شفقت اَبدی ہے۔
9اَور رات پر حُکومت کرنے کے لیٔے چاند اَور سِتارے بنائے؛
اُن کی شفقت اَبدی ہے۔
10اُن کا جنہوں نے مِصر کے پہلوٹھوں کو مارا
اُن کی شفقت اَبدی ہے۔
11اَور مِصریوں کے درمیان سے اِسرائیل کو نکال لائے
اُن کی شفقت اَبدی ہے۔
12قوی ہاتھ اَور بُلند بازو سے؛
اُن کی شفقت اَبدی ہے۔
13اُن کا جنہوں نے بحرِقُلزمؔ کو دو حِصّے کر دیا
اُن کی شفقت اَبدی ہے۔
14اَور اِسرائیل کو اُس کے بیچ سے پار لے گئے،
اُن کی شفقت اَبدی ہے۔
15خُدا نے مُلک مِصر کے بادشاہ فَرعوہؔ اَور
اُس کے لشکر کو بحرِقُلزمؔ میں غرق کر دیا؛
اُن کی شفقت اَبدی ہے۔
16اُن ہی نے اَپنی اُمّت کی بیابان میں رہبری کی،
اُن کی شفقت اَبدی ہے۔
17جنہوں نے بڑے بڑے بادشاہوں کو مارا،
اُن کی شفقت اَبدی ہے۔
18اَور زبردست بادشاہوں کو قتل کیا۔
اُن کی شفقت اَبدی ہے۔
19یعنی امُوریوں کے بادشاہ سیحونؔ کو
اُن کی شفقت اَبدی ہے۔
20اَور باشانؔ کے بادشاہ عوگؔ کو۔
اُن کی شفقت اَبدی ہے۔
21اَور اُن کے مُلک مِیراث میں دئیے،
اُن کی شفقت اَبدی ہے۔
22یعنی اَپنے خادِم اِسرائیل کو مِیراث میں دئیے؛
اُن کی شفقت اَبدی ہے۔
23اُن کا جنہوں نے ہمیں ہماری پست حالی میں یاد کیا
اُن کی شفقت اَبدی ہے۔
24اَور ہمیں ہمارے دُشمنوں سے رِہائی بخشی،
اُن کی شفقت اَبدی ہے۔
25جو ہر مخلُوق کو روزی فراہم کرتے ہیں۔
اُن کی شفقت اَبدی ہے۔
26آسمان کے خُدا کا شُکر بجا لاؤ
اُن کی شفقت اَبدی ہے۔

موجودہ انتخاب:

زبُور 136: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in