زبُور 135
135
زبُور 135
1یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔
یَاہوِہ کے نام کی حَمد کرو؛
اَے یَاہوِہ، کے خادِمو،#135:1 زبُور 113:1
2تُم جو یَاہوِہ کے گھر میں،
اَور ہمارے خُدا کے گھر کے صحنوں مَیں حاضِر رہتے ہو۔
3یَاہوِہ کی حَمد کرو کیونکہ یَاہوِہ نیک ہیں؛
اُن کے نام کی مدح سرائی کرو، اُس سے دِل کو خُوشی ہوتی ہے۔
4کیونکہ یَاہوِہ نے یعقوب کو اَپنے لیٔے،
اَور اِسرائیل کو اَپنی خاص مِلکیّت کے طور پر چُن لیا ہے۔
5میں جانتا ہُوں کہ یَاہوِہ عظیم ہیں،
کہ ہمارے یَاہوِہ تمام معبُودوں سے زِیادہ عظیم ہیں۔
6آسمان میں اَور زمین پر،
سمُندروں میں اَور اُن کی تمام گہرائیوں میں،
یَاہوِہ جو چاہتے ہیں وُہی کرتے ہیں۔
7وہ زمین کی اِنتہا سے بادل لاتے ہیں؛
اَور بارش کے ساتھ بجلی بھیجتے ہیں
اَور اَپنے ذخیروں میں سے ہَوا کو باہر لاتے ہیں۔
8اُن ہی نے مِصر کے پہلوٹھوں کو مار ڈالا،
کیا اِنسان کے، کیا حَیوان کے۔
9اَے مِصر! اُنہُوں نے تُم میں فَرعوہؔ اَور اُس کے سَب خادِموں پر،
اَپنے نِشانات اَور عجائب ظاہر کئے۔
10اُن ہی نے کیٔی قوموں کو مار ڈالا
اَور زبردست بادشاہوں کو قتل کیا۔
11یعنی امُوریوں کا بادشاہ سیحونؔ،
باشانؔ کا بادشاہ عوگؔ
اَور کنعانؔ کے تمام بادشاہ۔
12اَور اُن کے مُلک اُنہُوں نے مِیراث میں دے دئیے،
یعنی اَپنی قوم اِسرائیل کی مِیراث میں۔
13اَے یَاہوِہ، آپ کا نام اَبد تک کے لیٔے ہے،
اَور آپ کی شہرت، اَے یَاہوِہ،
پُشت در پُشت قائِم رہتی ہے۔
14کیونکہ یَاہوِہ اَپنے لوگوں کو بےگُناہ قرار دیں گے،
اَور اَپنے بندوں پر رحم کریں گے۔
15قوموں کے بُت تو چاندی اَور سونا ہیں،
جو آدمی کی دستکاری ہیں۔
16اُن بُتوں کے مُنہ ہیں لیکن وہ بول نہیں سکتے،
آنکھیں ہیں لیکن وہ دیکھ نہیں سکتے؛
17اُن کے کان ہیں لیکن وہ سُن نہیں سکتے،
اُن کے مُنہ میں سانس ہے ہی نہیں۔
18جو اُنہیں بناتے ہیں وہ اُن ہی کی مانند ہو جایٔیں گے،
اَور وہ سَب بھی جو اُن پر بھروسا رکھتے ہیں۔
19اَے اِسرائیل کے گھرانے والو! یَاہوِہ کو مُبارک کہو؛
اَے اَہرونؔ کے گھرانے والو! یَاہوِہ کو مُبارک کہو؛
20اَے لیوی کے گھرانے والو! یَاہوِہ کو مُبارک کہو؛
اَے خُدا کا خوف ماننے والو! یَاہوِہ کو مُبارک کہو۔
21یَاہوِہ جو یروشلیمؔ میں سکونت پذیر ہیں،
وہ صِیّونؔ میں مُبارک ہوں۔
یَاہوِہ کی سِتائش ہو۔
موجودہ انتخاب:
زبُور 135: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.