YouVersion Logo
تلاش

امثال 21

21
1بادشاہ کا دِل یَاہوِہ کے ہاتھ میں ندی کی مانند ہوتاہے؛
وہ اُسے جدھر چاہتاہے پھیر دیتاہے۔
2اِنسان اَپنی تمام روِشوں کو راست سمجھتا ہے،
لیکن یَاہوِہ دِلوں کو جانچتے ہیں۔
3حق اَور راستی
یَاہوِہ کے نزدیک قُربانیوں سے زِیادہ پسندِیدہ ہیں۔
4آنکھوں کا غُرور اَور دِل کا تکبُّر،
بدکاروں کا عروج، گُناہ ہیں۔
5محنتی آدمی کے منصُوبے منافع بخش ہوتے ہیں،
لیکن جلدبازی کا نتیجہ یقیناً مفلسی ہوتاہے۔
6دروغ گوئی سے حاصل کیا ہُوا خزانہ،
بخارات کی طرح اُڑ جاتا ہے اَور مہلک پھندا ثابت ہوتاہے۔
7بدکاروں کا تشدّد اُنہیں نابود کر دے گا،
کیونکہ وہ نیک کام کرنے سے اِنکار کرتے ہیں۔
8گُنہگار کی راہ ٹیڑھی ہوتی ہے،
لیکن راستباز کا عَمل دُرست ہوتاہے۔
9جھگڑالو بیوی کے ساتھ گھر میں رہنے سے
چھت پر کسی کونے میں رہنا بہتر ہے۔
10بدکار ہمیشہ بدی کی طرف مائل رہتاہے؛
وہ اَپنے ہمسایہ پر رحم نہیں کرتا۔
11جَب ٹھٹّھےباز کو سزا ملتی ہے تو سادہ دِل عقلمند ہو جاتے ہیں؛
جَب کویٔی دانا تربّیت پاتاہے تو وہ علم حاصل کرتا ہے۔
12صادق بدکار کے گھر پر نظر رکھتا ہے،
اَور بدکار کو برباد کر دیتاہے۔
13جو کویٔی مسکین کی آہ سُن کر اَپنے کان بند کر لیتا ہے،
تو جَب وہ آپ بھی آہ و زاری کرےگا، تَب کویٔی اُس کی نہ سُنے گا۔
14خُفیہ طور پر دیا ہُوا تحفہ، غُصّہ کو ٹھنڈا کرتا ہے،
اَور چوغہ میں چھُپا کر دی ہُوئی رشوت بھی شدید غضب کو ٹھنڈا کرتی ہے۔
15اِنصاف کرنے سے صادق کو خُوشی ہوتی ہے
لیکن بدکردار ہیبت زدہ ہو جاتے ہیں۔
16جو آدمی حِکمت کی راہ سے بھٹکتا ہے،
اُسے مُردوں کی جگہ نصیب ہوتی ہے۔
17عیش و عشرت کو پسند کرنے والا مُفلس بَن جائے گا؛
اَور مَے اَور روغن کا شوقین دولتمند نہ ہوگا۔#21‏:17 امثا 23‏:20‏‑21‏
18بدکار صادق کا فدیہ ہوگا،
اَور دغاباز راستبازوں کے بدلہ میں دیا جائے گا۔
19بیابان میں رہنا
جھگڑالو اَور بد مِزاج بیوی کے ساتھ رہنے سے بہتر ہے۔
20دانشمند اِنسان کے گھر میں مرغوب خُوراک اَور روغن کے خزانے ہوتے ہیں،
لیکن احمق اُنہیں اُڑا دیتاہے۔
21جو آدمی راستی اَور شفقت کی پیروی کرتا ہے
زندگی، اِقبالمندی اَور عزّت پاتاہے۔
22دانشمند سپاہی زبردستوں کے شہر پر حملہ کرتا ہے
اَور جِن فصیلوں پر اُن کا اِعتماد ہوتاہے، اُنہیں ڈھا دیتاہے۔
23جو اَپنے مُنہ اَور اَپنی زبان پر قابُو رکھتا ہے،
وہ اَپنے آپ کو آفت سے بچاتا ہے۔#21‏:23 امثا 13‏:3‏
24مغروُر اَور متکبّر آدمی جو ”ٹھٹّھےباز“ کہلاتا ہے؛
نہایت تکبُّر سے پیش آتا ہے۔
25کاہل کی تمنّا اُس کی موت کا باعث بَن جاتی ہے،
کیونکہ اُس کے ہاتھ محنت کرنے سے اِنکار کرتے ہیں۔
26دِن بھر وہ زِیادہ پانے کی تمنّا کرتا رہتاہے،
لیکن صادق دیتاہے اَور دریغ نہیں کرتا۔
27بدکار کی قُربانی خُدا کے لئے بڑی نفرت اَنگیز ہوتی ہے۔
خصوصاً جَب وہ بُری نیّت سے چڑھائی جائے۔
28جھُوٹا گواہ ہلاک ہو جائے گا،
لیکن جو کویٔی سچّائی سے واقف ہے وہ چُپ نہ رہے گا۔
29بدکار اَپنے مُنہ کو سخت کرتا ہے،
لیکن راستکار اَپنی راہ پر غور کرتا ہے۔
30کویٔی حِکمت، کویٔی بصیرت، اَور کویٔی منصُوبہ اَیسا نہیں
جو یَاہوِہ کے مقابل ٹھہر سکے۔
31جنگ کے دِن کے لیٔے گھوڑا تو تیّار کیا جاتا ہے،
البتّہ فتح یَاہوِہ کی طرف سے ملتی ہے۔

موجودہ انتخاب:

امثال 21: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in