امثال 13
13
1دانشمند بیٹا اَپنے باپ کی تربّیت پر دھیان دیتاہے،
لیکن ٹھٹّھےباز سرزنش پر کان نہیں لگاتا۔
2صادق اِنسان اَپنے لبوں کے پھل سے لُطف اَندوز ہوتاہے،
لیکن دغاباز لوگ تشدّد پر آمادہ رہتے ہیں۔
3جو اَپنے مُنہ کی نگہبانی کرتا ہے وہ اَپنی جان کی حِفاظت کرتا ہے،#13:3 حِفاظت کرتا ہے، آپ جو کہتے ہیں اُس سے محتاط رہیں۔
لیکن جسے اَپنی زبان پر قابُو نہیں وہ برباد ہو جائے گا۔
4کاہل آدمی آرزُو کرتا ہے پر کچھ نہیں پاتا،
لیکن محنت کش کی تمنّائیں پُوری ہو جاتی ہیں۔
5صادق جھُوٹ سے نفرت کرتے ہیں،
لیکن بدکار شرم اَور رُسوائی لاتا ہے۔
6راستبازی دیانتدار کی حِفاظت کرتی ہے،
لیکن بدی بدکار کو گرا دیتی ہے۔
7ایک آدمی اَپنے آپ کو دولتمند جتاتا ہے لیکن نادار ہوتاہے؛
اَور دُوسرا مُفلس جتاتا ہے، جَب کہ بہت مالدار ہوتاہے۔
8اِنسان کی دولت اُس کی جان کا کفّارہ دے سکتی ہے،
لیکن مُفلس کو کویٔی دھمکی سُنایٔی نہیں دیتی۔
9صادق کی رَوشنی تیز چمکتی ہے،
لیکن بدکاروں کا چراغ بُجھا دیا جاتا ہے۔
10غُرور سے صِرف جھگڑے پیدا ہوتے ہیں،
لیکن جو لوگ صلاح مانتے ہیں اُن میں حِکمت پائی جاتی ہے۔
11بےایمانی سے حاصل کی ہُوئی دولت گھٹ جاتی ہے،
لیکن محنت سے جمع کیا ہُوا رُوپیہ بڑھتا چلا جاتا ہے۔
12اُمّید کے بر آنے میں تاخیر ہو جائے تو دِل آزردہ ہو جاتا ہے،
لیکن آرزُو کا پُورا ہونا شجرِ حیات ہے۔
13جو تربّیت کی تحقیر کرتا ہے وہ سزا پایٔےگا،
لیکن جو حُکم بجا لاتا ہے#13:13 حُکم بجا لاتا ہے خُدا کی تعلیم وہ اجر پاتاہے۔
14دانشمند کی تعلیم زندگی کا چشمہ ہے،
جو اِنسان کو موت کے پھندوں سے بچائے رکھتا ہے۔
15اَچھّے فہم والے لوگ مقبُول ہوتے ہیں،
لیکن دغابازوں کی راہ مُشکل ہوتی ہے۔
16ہر ہوشیار آدمی سوچ سمجھ کر کام کرتا ہے،
لیکن احمق اَپنی حماقت کا مظاہرہ کرتا ہے۔
17بدکار ایلچی مُصیبت میں مُبتلا ہو جاتا ہے،
لیکن قابلِ اِعتماد سفیر کی آمد صحت بخشتی ہے۔
18تربّیت کو نظرانداز کرنے والا مفلسی اَور شرمندگی سے دوچار ہوتاہے،
لیکن جو اِصلاح کو مانتا ہے اُس کا اِحترام کیا جاتا ہے۔
19تمنّا کا پُورا ہونا جان کے لیٔے شیریں ہوتاہے،
لیکن احمقوں کو بدی کو ترک کرنا بڑا بُرا لگتا ہے۔
20جو دانشمندی کے ساتھ ساتھ چلتا ہے وہ دانشمند بنتا ہے،
لیکن احمقوں کا ساتھی نُقصان اُٹھاتا ہے۔
21آفت گُنہگاروں کا تعاقب کرتی ہے،
لیکن اِقبالمندی صادقوں کا اجر ہے۔
22نیک آدمی اَپنے پوتوں کے لیٔے مِیراث چھوڑتا ہے،
لیکن خطاکار کی دولت صادقوں کے لیٔے فراہم کی جاتی ہے۔
23مُفلس کا کھیت کثرت سے اناج پیدا کر سَکتا ہے،
لیکن بےاِنصافی اُسے غائب کردیتی ہے۔
24جو نظم و ضَبط کی چھڑی سے کام نہیں لیتا وہ اَپنے بیٹے سے بَیر رکھتا ہے،
لیکن جو اُسے عزیز رکھتا ہے اُسے تنبیہ بھی کرتا رہتاہے۔
25صادقوں کو پیٹ بھر کر کھانا ملتا ہے،
لیکن بدکاروں کا پیٹ کبھی نہیں بھرتا۔
موجودہ انتخاب:
امثال 13: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.